مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عتبان— عتبان کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عِتْبَانَ باب: عتبان کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1506
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ ، نَحْوًا مِنْهُ وَزَادَ فِيهِ : وَأَصْحَابُهُ يَتَحَدَّثُونَ بَيْنَهُمْ ، وَيَذْكُرُونَ مَا يَلْقَوْنَ مِنَ الْمُنَافِقِينَ ، ثُمَّ أَسْنَدُوا عُظْمَ ذَلِكَ إِلَى مَالِكِ بْنِ دُخْشُمٍ ، قَالَ : وَدُّوا أَنَّهُ دَعَا عَلَيْهِ ، يَحْمِلُونَهُ عَلَيْهِ ، فَقَضَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَذَكَرَ نَحْوًا مِنْهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ”صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپس میں گفتگو کر رہے تھے اور ان تکالیف کا تذکرہ کر رہے تھے جو انہیں منافقین کی طرف سے پہنچتی تھیں، پھر انہوں نے اس معاملے کا بڑا حصہ سیدنا مالک بن دخشم رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کر دیا، راوی کہتے ہیں کہ وہ یہ تمنا کر رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے خلاف بددعا فرمائیں اور وہ آپ ﷺ کو اسی پر آمادہ کر رہے تھے، پھر جب رسول اللہ ﷺ (نماز سے) فارغ ہوئے تو آپ ﷺ نے اسی کے مانند تذکرہ فرمایا۔“