مسند أبي يعلى الموصلي
مسند معاذ بن أنس— معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ باب: معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1493
حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَعَمِلَ بِمَا فِيهِ أَلْبَسَ وَالِدَيْهِ تَاجًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، ضَوْءُهُ أَحْسَنُ مِنْ ضَوْءِ الشَّمْسِ فِي بُيُوتِ أَهْلِ الدُّنْيَا لَوْ كَانَتْ فِيهِ ، فَمَا ظَنُّكُمْ بِالَّذِي عَمِلَ بِهِمَا . ؟
ترجمہ
سیدنا معاذ الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے قرآن پڑھا اور جو کچھ اس میں (احکامات) ہیں ان پر عمل کیا، تو قیامت کے دن اس کے والدین کو ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک دمک دنیا کے گھروں میں موجود سورج کی روشنی سے بھی کہیں زیادہ بہتر ہوگی اگر وہ سورج تمہارے گھروں کے اندر ہوتا، تو پھر تمہارا اس شخص کے بارے میں کیا گمان ہے جس نے خود ان دونوں امور (تلاوت اور عمل) پر کاربند ہو کر دکھایا؟“