مسند أبي يعلى الموصلي
مسند حارثة بن وهب— حارثہ بن وہب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ باب: حارثہ بن وہب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيَّ ، يَقُولُ : حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَرْمِي نَخْلَ الْأَنْصَارِ ، فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ هَاهُنَا غُلَامًا يَرْمِي نَخْلَنَا ، أَوْ قَالَ : يَرْمِي النَّخْلَ ، قَالَ : فَأُتِيَ بِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : يَا غُلَامُ ، لَا تَرْمِ النَّخْلَ ، قَالَ : قُلْتُ : آكُلُ ، قَالَ : لَا تَرْمِ النَّخْلَ ، كُلْ مَا سَقَطَ ، قَالَ : وَمَسَحَ رَأْسَهُ ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ .
سیدنا ابو رافع بن عمرو الغفاری رضی اللہ عنہ کے چچا سے روایت ہے کہ میں جب لڑکا تھا تو انصار کے کھجور کے درختوں پر پتھر مارا کرتا تھا، چنانچہ نبی کریم ﷺ سے عرض کی گئی کہ یہاں ایک لڑکا ہے جو ہمارے کھجور کے درختوں یا کھجوروں پر پتھر مارتا ہے۔ پھر مجھے نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں لایا گیا تو آپ ﷺ نے شفقت سے دریافت فرمایا: ”اے لڑکے! کھجوروں کو پتھر کیوں مارتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: انہیں کھانے کے لیے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کھجوروں کو پتھر نہ مارا کرو بلکہ جو خود بخود نیچے گر جائیں انہیں کھا لیا کرو۔“ پھر آپ ﷺ نے میرے سر پر دستِ شفقت پھیرا اور میرے لیے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ» ”اے اللہ! اس کا پیٹ بھر دے۔“