مسند أبي يعلى الموصلي
مسند حارثة بن وهب— حارثہ بن وہب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ باب: حارثہ بن وہب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1477
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، أَوْ غَيْرُهُ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ الْخُزَاعِيَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ ؟ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ ، وَأَهْلُ النَّارِ كُلُّ مُسْتَكْبِرٍ جَوَّاظٍ .
ترجمہ
سیدنا حارثہ بن وہب الخزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کی خبر نہ دوں؟ (وہ) ہر وہ کمزور شخص ہے جسے لوگ ناتواں اور حقیر سمجھتے ہوں، مگر اس کی شان یہ ہو کہ اگر وہ اللہ کے بھروسے پر قسم کھا لے تو اللہ تعالیٰ اس کی قسم کو ضرور پورا فرما دے؛ اور اہل جہنم ہر وہ شخص ہے جو نہایت سرکش، سخت خو اور تکبر کرنے والا ہو۔“