مسند أبي يعلى الموصلي
مسند حارثة بن وهب— حارثہ بن وہب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ باب: حارثہ بن وہب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1475
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ الْخُزَاعِيَّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَصَدَّقُوا فَإِنَّهُ يُوشِكُ أَنْ يَخْرُجَ الرَّجُلُ بِصَدَقَتِهِ فَلَا يَجِدُ مَنْ يَقْبَلُهَا .
ترجمہ
سیدنا حارثہ بن وہب الخزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ و خیرات کیا کرو کیونکہ عنقریب ایسا وقت آنے والا ہے جب آدمی اپنا صدقہ لے کر نکلے گا لیکن اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو اسے قبول کرے۔“