مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمرو بن حريث— عمرو بن حریث کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ باب: عمرو بن حریث کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1457
حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ، مَوْلَى آلِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْفَجْرَ فَسَمِعْتُهُ يُقْرَأُ: {فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ} [التكوير: 16] الْجَوَارِ الْكُنَّسِ "، قَالَ: «وَكَانَ لَا يَحْنِي رَجُلٌ مِنَا ظَهْرَهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ سَاجِدًا»ترجمہ
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے پیچھے نمازِ فجر ادا کی تو میں نے آپ ﷺ کو (سورہ تکویر کی یہ آیات) ﴿فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ الْجَوَارِ الْكُنَّسِ﴾ تلاوت کرتے ہوئے سنا، نیز (صحابہ کرام کے اتباع کا یہ حال تھا کہ) ہم میں سے کوئی بھی شخص اپنی پیٹھ اس وقت تک نہیں جھکاتا تھا جب تک کہ آپ ﷺ سجدے کی حالت میں پوری طرح نہ پہنچ جاتے۔“