مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي واقد الليثي— ابو واقد اللیثی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ باب: ابو واقد اللیثی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1449
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ سَرْجِسَ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ بِمَكَّةَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ ، أَوْ قَالَ لِي : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً وَأَدْوَمَهُ عَلَى نَفْسِهِ .
ترجمہ
نافع بن سرجس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ میں سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی اس بیماری کے دوران حاضر ہوا جس میں ان کی وفات ہوئی، تو میں نے انہیں فرماتے ہوئے سنا، یا انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ: ”رسول اللہ ﷺ لوگوں میں سب سے زیادہ ہلکی (مختصر) نماز پڑھانے والے تھے اور اپنی ذات پر اس کی پابندی و ہمیشگی کرنے میں سب سے زیادہ مستقل مزاج تھے۔“