مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي واقد الليثي— ابو واقد اللیثی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ باب: ابو واقد اللیثی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1448
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ سَرْجِسَ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ أَخَفَّ النَّاسِ صَلَاةً وَأَدْوَمَهُ عَلَى نَفْسِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ (نماز پڑھانے میں) تمام لوگوں سے زیادہ اختصار فرمانے والے (ہلکی نماز پڑھانے والے) تھے اور اپنی ذات پر اسے سب سے زیادہ لازم رکھنے والے (یعنی انتہائی باقاعدگی اور ہمیشگی اختیار کرنے والے) تھے۔“