مسند أبي يعلى الموصلي
مسند قيس بن سعد— قیس بن سعد کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ قَيْسِ بنِ سَعْدٍ باب: قیس بن سعد کی مرویات کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى : وَجَدْتُ فِي كِتَابِي : عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْجَعْدِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ : كَانَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ ، وَقَيْسُ بْنُ سَعْدٍ قَاعِدَيْنِ بِالْقَادِسِيَّةِ ، فَمَرَّتْ بِهِمَا جِنَازَةٌ ، فَقَامَا ، فَقِيلَ لَهُمَا : إِنَّمَا هُوَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ ، فَقَالَا : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَقَامَ ، فَقِيلَ : إِنَّهَا جِنَازَةُ كَافِرٍ ، فَقَالَ : أَلَيْسَتْ نَفْسًا ؟
قَالَ أَبُو يَعْلَى : وَجَدْتُ فِي كِتَابِي : عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْجَعْدِ ، عَنْ شُعْبَةَ وَلَيْسَ عَلَيْهِ عَلَامَةُ السَّمَاعِ فَشَكَكْتُ فِيهِ .
ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ اور سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ قادسیہ میں تشریف فرما تھے کہ ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو وہ دونوں (اس کے احترام میں) کھڑے ہو گئے، ان سے کہا گیا کہ یہ تو اسی زمین کے مقامی (غیر مسلم) باشندوں میں سے ہے، تو ان دونوں نے جواب دیا کہ ”نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ ﷺ کھڑے ہو گئے، آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ وہ تو ایک کافر کا جنازہ ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا وہ ایک (انسانی) جان نہیں ہے؟““۔ امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی کتاب میں اسے علی بن جعد کی روایت سے بحوالہ شعبہ پایا ہے لیکن اس پر سماع کی علامت درج نہیں تھی، اس لیے مجھے اس سند کی صحت میں شک ہوا۔