مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي طلحة— ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي طَلْحَةَ باب: ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ : ذَكَرَ لَنَا أَنَسٌ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ يَوْمَ بَدْرٍ بِأَرْبَعَةٍ وَعِشْرِينَ رَجُلًا مِنْ صَنَادِيدِ قُرَيْشٍ ، فَقُذِفُوا فِي طَوِيٍّ مِنْ أَطْوَاءِ بَدْرٍ خَبِيثٍ مُخْبِثٍ ، وَكَانَ إِذَا ظَهَرَ عَلَى قَوْمٍ أَحَبَّ أَنْ يُقِيمَ بِعَرْصَتِهِمْ ثَلَاثَ لَيَالٍ ، فَلَمَّا كَانَ بِبَدْرٍ يَوْمَ الثَّالِثِ ، أَمَرَ بِرَاحِلَتِهِ فَشُدَّ عَلَيْهَا رَحْلُهَا ، ثُمَّ مَشَى وَاتَّبَعَهُ أَصْحَابُهُ ، وَقَالُوا : مَا نَرَاهُ يَنْطَلِقُ إِلَّا لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ ، حَتَّى قَامَ عَلَى شَفَةِ الرَّكِيِّ ، فَجَعَلَ يُنَادِيهِمْ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ : يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانٍ ، يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانٍ ، أَيَسُرُّكُمْ أَنَّكُمْ أَطَعْتُمُ اللهَ وَرَسُولَهُ ؟ فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا ، فَهَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا ؟ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا تُكَلِّمُ مِنْ أَجْسَادٍ لَا أَرْوَاحَ لَهَا ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ ، قَالَ قَتَادَةُ : أَحْيَاهُمُ اللهُ حَتَّى أَسْمَعَهُمْ تَوْبِيخًا ، وَتَصْغِيرًا ، وَنِقْمَةً ، وَحَسْرَةً ، وَنَدَامَةً .
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ بدر کے دن قریش کے چوبیس بڑے سرداروں کے متعلق حکم دیا تو انہیں بدر کے کنوؤں میں سے ایک نہایت گندے اور غلیظ کنویں میں پھینک دیا گیا، اور آپ ﷺ کی یہ عادتِ مبارکہ تھی کہ جب آپ ﷺ کسی قوم پر غلبہ پاتے تو ان کے میدانِ کارزار میں تین راتیں قیام فرماتے تھے، چنانچہ جب بدر میں قیام کا تیسرا دن ہوا تو آپ ﷺ نے اپنی اونٹنی کے متعلق حکم دیا اور اس پر کجاوہ کس دیا گیا، پھر آپ ﷺ پیدل چل پڑے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی آپ ﷺ کے پیچھے ہو لیے، وہ آپس میں کہنے لگے کہ ہمارا خیال ہے کہ آپ ﷺ شاید کسی ضرورت کی خاطر تشریف لے جا رہے ہیں، یہاں تک کہ آپ ﷺ کنویں کی منڈیر پر جا کھڑے ہوئے اور انہیں ان کے اور ان کے باپوں کے نام لے کر پکارنے لگے: «يَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، يَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، أَيَسُرُّكُمْ أَنَّكُمْ أَطَعْتُمُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ؟ فَإِنَّا قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا، فَهَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا؟» ”اے فلاں کے بیٹے فلاں! اور اے فلاں کے بیٹے فلاں! کیا تمہیں یہ بات خوش کرتی کہ تم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی؟ بے شک ہم نے تو وہ وعدہ بالکل سچا پا لیا جو ہمارے رب نے ہم سے کیا تھا، تو کیا تم نے بھی وہ وعدہ سچا پایا جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا؟“ راوی کہتے ہیں کہ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! آپ ایسے جسموں سے کیا کلام فرما رہے ہیں جن میں روحیں ہی نہیں؟“ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ» ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! جو بات میں کہہ رہا ہوں اسے تم ان سے زیادہ بہتر سننے والے نہیں ہو“۔ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں (اس وقت) زندہ کر دیا تھا تاکہ وہ اپنی زجرو توبیخ، تحقیر، سزا، حسرت اور شرمندگی کو خود سن سکیں۔