مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي طلحة— ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي طَلْحَةَ باب: ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، قَالَ : قَالَ أَبُو طَلْحَةَ : كُنَّا قُعُودًا بِالْأَفْنِيَةِ نَتَحَدَّثُ ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَامَ عَلَيْنَا ، فَقَالَ : مَا لَكُمْ وَلِمَجَالِسِ الصُّعُدَاتِ ؟ اجْتَنِبُوا مَجَالِسَ الصُّعُدَاتِ ، قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا جَلَسْنَا لِغَيْرِ مَا بَأْسٍ : جَلَسْنَا نَتَذَاكَرُ ، وَنَتَحَدَّثُ ، فَقَالَ : إِمَّا لَا فَأَدُّوا حَقَّهَا ، قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَمَا حَقُّهَا ؟ قَالَ : غَضُّ الْبَصَرِ ، وَرَدُّ السَّلَامِ ، وَحُسْنُ الْكَلَامِ .
سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم گھروں کے سامنے کھلے راستوں میں بیٹھے آپس میں گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور کھڑے ہو کر دریافت فرمایا: ”تمہیں ان راستوں میں بیٹھنے کی کیا ضرورت ہے؟ راستوں میں مجلسیں جمانے سے گریز کرو۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم کسی برے مقصد کے لیے نہیں بیٹھے بلکہ ہم تو محض (علمی) مذاکرے اور باہمی بات چیت کے لیے بیٹھے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر ایسا کرنا ہی ہے تو پھر اس کا حق ادا کرو۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس کا حق کیا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نگاہیں نیچی رکھنا، سلام کا جواب دینا اور اچھی گفتگو کرنا۔““