مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .
وَبِالْإِسْنَادِ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، بِالْمَدِينَةِ ، فَتَرَاءَيْنَا الْهِلَالَ ، وَكُنْتُ رَجُلًا حَدِيدَ الْبَصَرِ ، فَرَأَيْتُهُ وَلَيْسَ أَحَدٌ يَزْعُمُ أَنَّهُ رَآهُ غَيْرِي ، قَالَ : فَجَعَلْتُ أَقُولُ لِعُمَرَ : أَمَا تَرَاهُ ؟ فَجَعَلَ لَا يَرَاهُ ، قَالَ : يَقُولُ عُمَرُ : سَأَرَاهُ وَأَنَا مُسْتَلْقٍ عَلَى فِرَاشِي ، ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا عَنْ أَهْلِ بَدْرٍ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرِينَا مَصَارِعَ أَهْلِ بَدْرٍ بِالْأَمْسِ ، قَالَ : يَقُولُ : هَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا إِنْ شَاءَ اللهُ ، قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ : فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ مَا أَخْطَؤُوا الْحُدُودَ الَّتِي حَدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَجُعِلُوا فِي بِئْرٍ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِمْ فَقَالَ : يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانٍ ، وَيَا فُلَانُ بْنَ فُلَانٍ ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمُ اللهُ وَرَسُولُهُ حَقًّا ؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي اللهُ حَقًّا ، قَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، تُكَلِّمُ أَجْسَادًا لَا أَرْوَاحَ فِيهَا ؟ فَقَالَ : مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ ، غَيْرَ أَنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يَرُدُّوا عَلَيَّ شَيْئًا .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم مدینہ منورہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی معیت میں تھے کہ ہم نے چاند تلاش کیا، چونکہ میں تیز نگاہ والا شخص تھا اس لیے میں نے اسے دیکھ لیا مگر میرے علاوہ کسی اور نے اسے دیکھنے کا دعویٰ نہ کیا، میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بار بار عرض کرنے لگا: ”کیا آپ کو وہ نظر نہیں آ رہا؟“ مگر انہیں وہ دکھائی نہ دیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عنقریب جب میں اپنے بستر پر لیٹوں گا تو اسے دیکھ لوں گا“، پھر انہوں نے ہمیں اہل بدر کے بارے میں بتانا شروع کیا اور فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ ہمیں معرکہ سے ایک روز قبل ہی مشرکینِ مکہ کے گرنے کے مقامات دکھا رہے تھے، آپ ﷺ فرماتے تھے: «هَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ» ”ان شاء اللہ! کل یہ فلاں شخص کے پچھاڑے جانے کی جگہ ہوگی“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”پس اس ذات کی قسم جس نے آپ ﷺ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! ان میں سے کوئی بھی ان حدود سے ذرہ برابر بھی ادھر ادھر نہ ہوا جو رسول اللہ ﷺ نے نشان زد فرمائی تھیں، پھر انہیں ایک کنویں میں ایک دوسرے کے اوپر ڈال دیا گیا، رسول اللہ ﷺ ان کی جانب تشریف لے گئے یہاں تک کہ ان کے پاس کھڑے ہو کر پکارا: «يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانٍ، وَيَا فُلَانُ بْنَ فُلَانٍ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ حَقًّا؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي اللَّهُ حَقًّا» ”اے فلاں کے بیٹے فلاں اور اے فلاں کے بیٹے فلاں! کیا تم نے اس وعدے کو برحق پایا جو اللہ اور اس کے رسول نے تم سے کیا تھا؟ یقیناً میں نے تو اس وعدے کو سچا پایا ہے جو میرے رب نے مجھ سے کیا تھا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ ایسے اجسام سے کلام فرما رہے ہیں جن میں روحیں نہیں ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو میں کہہ رہا ہوں اسے تم ان سے زیادہ بہتر طریقے سے نہیں سن رہے، سوائے اس کے کہ وہ مجھے کسی قسم کا جواب دینے کی قدرت نہیں رکھتے“۔“