مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1372
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : « كُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَمَضَانَ ، فَمِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ ، فَلَا يَجِدُ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ ، يَرَوْنَ أَنَّهُ مَنْ وَجَدَ قُوَّةً فَصَامَ ، ذَلِكَ حَسَنٌ ، وَيَرَوْنَ أَنَّهُ مَنْ وَجَدَ ضَعْفًا فَأَفْطَرَ ، فَإِنَّ ذَلِكَ حَسَنٌ » .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ رمضان المبارک میں جہاد کیا کرتے تھے، تو ہم میں سے کچھ لوگ روزہ رکھتے اور کچھ نہیں رکھتے تھے، لیکن نہ تو روزہ رکھنے والا روزہ نہ رکھنے والے پر کوئی عیب پاتا تھا اور نہ ہی روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے پر معترض ہوتا تھا؛ صحابہ کرام کا یہ نقطہ نظر تھا کہ جو شخص اپنے اندر طاقت پائے اور روزہ رکھ لے تو یہ عمل اچھا ہے، اور جو شخص کمزوری محسوس کرے اور روزہ نہ رکھے تو یہ بھی بہتر ہے۔“