مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : حَدَّثَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ بِهَذَا الْحَدِيثِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ يُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ إِلَيْهِ حَتَّى دَخَلَ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ وَأَنَا مَعَهُ ، فَقَالَ : إِنَّ هَذَا حَدَّثَنِي عَنْكَ حَدِيثًا تُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَفَسَمِعْتَهُ ؟ قَالَ : بَصُرَ عَيْنِي وَسَمِعَ أُذُنِي ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ ، وَلَا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ ، إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ . وَلَا تَبِيعُوا شَيْئًا غَائِبًا بِنَاجِزٍ » .
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث بیان کی جو وہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ ﷺ سے نقل کر رہے تھے، چنانچہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اٹھ کر ان کے پاس گئے یہاں تک کہ وہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا، انہوں نے دریافت کیا کہ اس شخص نے مجھے آپ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ کی ایک حدیث سنائی ہے، کیا واقعی آپ نے اسے خود سنا ہے؟ تو انہوں نے (اپنی آنکھوں اور کانوں کی طرف اشارہ کر کے) فرمایا: ”میری ان آنکھوں نے دیکھا اور میرے ان کانوں نے سنا کہ رسول اللہ ﷺ فرما رہے تھے: ”سونے کو سونے کے بدلے اور چاندی کو چاندی کے بدلے فروخت نہ کرو مگر برابر برابر، اور کسی غیر موجود (ادھار) چیز کو موجود (نقد) کے بدلے میں فروخت نہ کرو۔“