مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1343
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : كَانَ يَخْرُجُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْعِيدِ - يَوْمَ الْفِطْرِ - فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ تَيْنِكَ الرَّكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يُسَلِّمُ وَيَقُومُ فَيَسْتَقْبِلُ النَّاسَ وَهُمْ جُلُوسٌ ، فَيَقُولُ : تَصَدَّقُوا تَصَدَّقُوا ثَلَاثَ مِرَارٍ ، وَكَانَ أَكْثَرَ مَنْ يَتَصَدَّقُ النِّسَاءُ بِالْقُرْطِ ، وَالْخَاتَمِ وَالشَّيْءِ ، فَإِنْ كَانَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَةٌ ، أَوْ يَضْرِبُ لِلنَّاسِ بَعْثًا ذَكَرَهُ لَهُمْ ، وَإِلَّا انْصَرَفَ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عید الفطر کے دن (عیدگاہ) تشریف لاتے اور لوگوں کو وہ دو رکعتیں پڑھاتے، پھر آپ ﷺ سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر لوگوں کی طرف رخِ مبارک پھیرتے جبکہ وہ (اپنی جگہوں پر) بیٹھے ہوتے، پھر آپ ﷺ تین مرتبہ فرماتے: ”صدقہ و خیرات کرو، صدقہ و خیرات کرو“، اور صدقہ دینے والوں میں کثرت خواتین کی ہوتی جو اپنی بالیاں، انگوٹھیاں اور دیگر اشیاء پیش کر دیتیں، پھر اگر رسول اللہ ﷺ کو کوئی خاص حاجت ہوتی یا آپ ﷺ نے لوگوں کے لیے کوئی لشکر روانہ کرنا ہوتا تو اس کا تذکرہ فرماتے، بصورتِ دیگر آپ ﷺ واپس تشریف لے جاتے۔