مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1336
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : « الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللهِ مَضْمُونٌ عَلَى اللهِ : إِمَّا أَنْ يَكْفِتَهُ إِلَى مَغْفِرَتِهِ وَرَحْمَتِهِ ، وَإِمَّا أَنْ يُرْجِعَهُ بِأَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ ، وَمَثَلُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَثَلِ الصَّائِمِ الْقَائِمِ لَا يَفْتُرُ حَتَّى يَرْجِعَ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے: یا تو اللہ تعالیٰ اسے (شہادت کی صورت میں) اپنی مغفرت اور رحمت کی طرف سمیٹ لے گا، یا اسے اجر اور غنیمت کے ساتھ (بخیر و عافیت) واپس لوٹائے گا، اور اللہ کی راہ میں مجاہد کی مثال اس روزے دار اور قیامِ لیل کرنے والے کی طرح ہے جو (عبادت میں) اس وقت تک سستی نہیں کرتا جب تک کہ وہ (مجاہد) واپس نہ لوٹ آئے۔“