مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1307
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي الْعَلَانِيَةِ قَالَ :
سَأَلْنَا أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ، فَقَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ . قَالَ : قُلْنَا : فَالْجُفُّ ؟ قَالَ : « ذَاكَ شَرٌّ » .
ترجمہ
ابو العلانیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مٹی کے مٹکے میں تیار کردہ نبیذ کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے مٹی کے مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: پھر خشک کدو کے برتن (دبا) کے بارے میں کیا حکم ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”وہ تو اس سے بھی زیادہ برا ہے“۔