مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَخِيهِ مَعْبَدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ : قُلْنَا لِأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعَزْلِ شَيْئًا ؟ قَالَ : سَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْعَزْلِ قَالَ : « وَمَا الْعَزْلُ ؟ » قَالَ : قُلْنَا : الرَّجُلُ تَكُونُ لَهُ الْمَرْأَةُ تُرْضِعُ ، فَيُصِيبُ مِنْهَا وَيَكْرَهُ أَنْ تَحْبَلَ فَيَعْزِلُ عَنْهَا ، وَتَكُونُ لَهُ الْجَارِيَةُ فَيُصِيبُ مِنْهَا وَيَكْرَهُ أَنْ تَحْبَلَ فَيَعْزِلُ عَنْهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « لَا عَلَيْكُمْ أَلَّا تَفْعَلُوا ذَلِكَ ، فَإِنَّمَا هُوَ الْقَدَرُ » .
معبد بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے عزل (انزال کے وقت کنارہ کشی اختیار کرنے) کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے کچھ سنا ہے؟“ انہوں نے کہا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے عزل کے بارے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”عزل کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ”ایک شخص کی ایسی بیوی ہو جو بچے کو دودھ پلا رہی ہو، وہ اس سے جماع کرے لیکن حمل ٹھہرنا ناپسند کرتے ہوئے عزل کر لے، اسی طرح اس کے پاس کوئی لونڈی ہو جس سے وہ صحبت کرے مگر حمل کے ڈر سے عزل کر لے (تو اس کا کیا حکم ہے؟)“ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم ایسا نہ کرو تو تم پر کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ یہ تو محض تقدیر کا فیصلہ ہے (یعنی جو بچہ پیدا ہونا مقدر ہے وہ یقیناً پیدا ہو کر رہے گا)۔“