❮
❯
حدیث نمبر: 1304
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي نَوْفٍ ، عَنْ سَلِيطٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : انْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَتَتَوَضَّأُ مِنْهَا وَهِيَ يُلْقَى فِيهَا مَا يُلْقَى مِنَ النَّتْنِ ؟ فَقَالَ : « إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ » .

ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں اس وقت حاضر ہوا جب آپ ﷺ بئرِ بضاعہ کے پانی سے وضو فرما رہے تھے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا آپ اس کنویں سے وضو فرما رہے ہیں حالانکہ اس میں ہر طرح کی بدبودار اور غلیظ اشیاء بھی (بہہ کر) گر جاتی ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً پانی کو کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / من مسند أبي سعيد الخدري / حدیث: 1304
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات . »
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 66، وأخرجه سنن النسائي برقم: 326، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 66، 67، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10735، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10، 11، 15، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1299»