مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1255
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « يَخْرُجُ ضِبَارَةٌ مِنَ النَّارِ قَدْ كَانُوا فَحْمًا ، فَيُقَالُ : بَوِّئُوهُمُ الْجَنَّةَ ، وَرُشُّوا عَلَيْهِمْ مِنَ الْمَاءِ . قَالَ : فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ . فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : كَأَنَّكَ كُنْتَ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ يَا رَسُولَ اللهِ » .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جہنم کی آگ سے لوگوں کی ایک ایسی جماعت نکلے گی جو جل کر کوئلہ ہو چکے ہوں گے، پھر حکم دیا جائے گا کہ: ”انہیں جنت میں جگہ دو اور ان پر پانی کا چھڑکاؤ کرو۔““ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چنانچہ وہ (اس پانی سے) اس طرح ترو تازہ ہو کر اگیں گے جیسے سیلاب کے بہاؤ کے ساتھ آنے والے کوڑے کرکٹ اور مٹی میں بیج اگ آتا ہے۔“ اس پر حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! (آپ کی یہ فصاحت اور مثال ایسی ہے کہ) گویا آپ صحرا نشینوں میں سے رہے ہوں؟“