مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : اشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ وَغُلِبَ . قَالَ : فَصَلَّى أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، فَجَهَرَ بِالتَّكْبِيرِ حِينَ افْتَتَحَ وَحِينَ رَكَعَ ، وَبَعْدَ أَنْ قَالَ : سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، وَحِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ ، وَحِينَ سَجَدَ وَحِينَ رَفَعَ وَحِينَ قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ ، حَتَّى صَلَّى صَلَاتَهُ عَلَى ذَلِكَ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ لَهُ : قَدِ اخْتَلَفَ النَّاسُ عَلَى صَلَاتِكَ ، فَقَامَ حَتَّى قَامَ عِنْدَ الْمِنْبَرِ فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي وَاللهِ مَا أُبَالِي اخْتَلَفَتْ صَلَاتُكُمْ أَوْ لَمْ تَخْتَلِفْ ؛ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَكَذَا يُصَلِّي .
سعید بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے اور ان کی تکلیف بڑھ گئی، تو سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے نماز کا آغاز کرتے وقت، رکوع کرتے وقت، «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی پکار سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہنے کے بعد (سجدے میں جاتے ہوئے)، سجدے سے سر اٹھاتے وقت، سجدہ کرتے وقت، دوبارہ سر اٹھاتے وقت اور دو رکعتوں کے بعد (تیسری رکعت کے لیے) کھڑے ہوتے وقت بلند آواز سے تکبیر کہی یہاں تک کہ اسی طریقے پر اپنی نماز مکمل فرمائی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ سے کہا گیا کہ لوگ آپ کی نماز کے اس طریقے پر اختلاف کر رہے ہیں، تو آپ منبر کے پاس جا کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! اللہ کی قسم مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ تمہاری نماز میرے طریقے سے مختلف ہے یا نہیں، میں نے تو رسول اللہ ﷺ کو بالکل اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔“