مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حُمْرَانَ قَالَ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ : أَخْبَرَنَا عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : لَمَّا خَرَجَتِ الْحَرُورِيَّةُ جِئْنَا أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقُلْنَا : أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ الْحَرُورِيَّةَ ؟ فَقَالَ : لَا وَلَكِنْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ : يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ تَحْقِرُونَ صَلَاتَكُمْ مَعَ صَلَاتِهِمْ ، وَأَعْمَالَكُمْ مَعَ أَعْمَالِهِمْ ، يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ ، حَتَّى يَأْخُذَهُ صَاحِبُهُ فَيَنْظُرَ إِلَى نَصْلِهِ فَلَا يَرَى شَيْئًا ، ثُمَّ يَنْظُرَ إِلَى رُعْظِهِ فَلَا يَرَى شَيْئًا ، ثُمَّ يَنْظُرَ إِلَى قِدْحِهِ فَلَا يَرَى فِيهِ شَيْئًا ، ثُمَّ يَنْظُرَ إِلَى قُذَذِهِ هَلْ يَرَى فِيهِ شَيْئًا أَمْ لَا ؟ .
ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب حروریہ (خوارج) کا خروج ہوا تو ہم سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو حروریہ کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ”نہیں، البتہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”عنقریب ایسی قوم ظاہر ہوگی کہ تم اپنی نمازوں کو ان کی نمازوں کے مقابلے میں اور اپنے (دیگر) اعمال کو ان کے اعمال کے مقابلے میں حقیر (کمتر) جانو گے، وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کا مالک (تیر) پکڑ کر اس کے پھل کو دیکھتا ہے تو اسے (خون کا) کوئی نشان نظر نہیں آتا، پھر وہ اس کے رُعظ (پیکان کے جوڑ) کو دیکھتا ہے تو وہاں بھی کچھ نظر نہیں آتا، پھر وہ اس کی لکڑی کو دیکھتا ہے تو اس میں بھی کچھ نظر نہیں آتا، پھر وہ اس کے پروں کو دیکھتا ہے کہ کیا اسے وہاں کچھ نظر آتا ہے یا نہیں؟““