مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 119
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ قَالَ :
جَاءَتِ الْجَدَّةُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ تَسْأَلُهُ عَنْ مِيرَاثِهَا فَقَالَ : مَا لَكِ فِي كِتَابِ اللهِ شَيْءٌ ، وَمَا لَكِ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ ، فَارْجِعِي حَتَّى أَسْأَلَ النَّاسَ .
ترجمہ
قبیصہ بن ذویب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک دادی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے اپنی میراث کے متعلق دریافت کیا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کتاب میں تمہارے لیے (وراثت کا) کوئی حصہ مذکور نہیں ہے اور نہ ہی رسول اللہ ﷺ کی سنت میں تمہارے لیے کچھ (میرے علم میں) ہے، لہٰذا تم واپس چلی جاؤ یہاں تک کہ میں لوگوں سے اس بارے میں دریافت کر لوں۔“