مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1086
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « إِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ » فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ عُمَرُ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : « لَا ، وَلَكِنَّهُ خَاصِفُ النَّعْلِ » وَكَانَ أَعْطَى عَلِيًّا نَعْلَهُ يَخْصِفُهَا .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے یقیناً وہ شخص (بھی) ہے جو قرآن کی تاویل پر اسی طرح قتال کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول پر قتال کیا ہے“، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں“، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ جوتا گانٹھنے والا ہے“، اور آپ ﷺ نے (اس وقت) سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنا جوتا مبارک مرمت کرنے کے لیے عطا فرما رکھا تھا۔