مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1001
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « لَقَدْ دَخَلَ الْجَنَّةَ عَبْدٌ مَا عَمِلَ خَيْرًا قَطُّ . قَالَ لِأَهْلِهِ حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ : إِنْ أَنَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي ، ثُمَّ اسْحَقُونِي ، ثُمَّ اذْرُوا نِصْفِي فِي الْبَحْرِ وَنِصْفِي فِي الْبَرِّ ، فَأَمَرَ الْبَحْرَ وَالْبَرَّ فَجَمَعَاهُ ، فَقَالَ : مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ ؟ قَالَ : مَخَافَتُكَ ، فَغَفَرَ لَهُ بِذَلِكَ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایک ایسا بندہ جنت میں داخل ہو گیا جس نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی۔ جب اس کی وفات کا وقت آیا تو اس نے اپنے گھر والوں سے کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر مجھے پیس دینا، پھر میرا آدھا حصہ سمندر میں اور آدھا خشکی میں اڑا دینا۔ (اللہ تعالیٰ نے) سمندر اور خشکی کو حکم دیا تو انہوں نے اسے جمع کر دیا، پھر (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: تجھے اس کام پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ اس نے کہا: تیرے خوف نے۔ تو اسی وجہ سے اللہ نے اسے بخش دیا۔“