مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1000
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : « يَا رَسُولَ اللهِ أَوْصِنِي ، قَالَ : عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللهِ فَإِنَّهُ جِمَاعُ كُلِّ خَيْرٍ ، عَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فَإِنَّهُ رَهْبَانِيَّةُ الْمُسْلِمِينَ ، عَلَيْكَ بِذِكْرِ اللهِ وَتِلَاوَةِ كِتَابِهِ ، فَإِنَّهُ نُورٌ لَكَ فِي الْأَرْضِ وَذِكْرٌ لَكَ فِي السَّمَاءِ ، وَاخْزُنْ لِسَانَكَ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ ، فَإِنَّكَ بِذَاكَ تَغْلِبُ الشَّيْطَانَ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کا تقویٰ لازم پکڑو، کیونکہ یہ ہر بھلائی کا مجموعہ ہے۔ جہاد کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ مسلمانوں کی رہبانیت ہے۔ اللہ کے ذکر اور اس کی کتاب کی تلاوت کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ زمین میں تمہارے لیے نور اور آسمان میں تمہارا ذکر ہے۔ اور اپنی زبان کو بھلائی کے سوا (ہر بات سے) روک کر رکھو، کیونکہ اس طرح تم شیطان پر غالب آ جاؤ گے۔“