حدیث نمبر: 39150
٣٩١٥٠ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة رفعه قال: إذا أمن القارئ فأمنوا فمن وافق تأمينه تأمين الملائكة غفر له ما تقدم من ذنبه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ جب پڑھنے والا آمین کہے تو تم بھی آمین کہو۔ پس جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے موافقت کر جائے گی اس کے سابقہ گناہوں کو معاف کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 39151
٣٩١٥١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن (أبي) (١) إسحاق عن عبد الجبار بن وائل عن أبيه قال: صليت مع النبي ﷺ فلما قال: ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ قال: "آمين" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الجبار بن وائل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں نماز پڑھی۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ ، وَلاَ الضَّالِّینَ } کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آمین کہا۔
حدیث نمبر: 39152
٣٩١٥٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة (عن) (١) حجر بن عنبس عن وائل بن حجر قال: سمعت النبي ﷺ قرأ: ﴿وَلَا الضَّالِّينَ (٧)﴾ فقال (٢): "آمين" -يمد بها صوته- (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں ے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سُنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے { وَلاَ الضَّالِّینَ } پڑھا تو کہا آمین ۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی آواز کو لمبا کیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : امام آمین کہتے ہوئے آواز بلند نہیں کرے گا اور مقتدی آمین کہیں گے۔