حدیث نمبر: 39129
٣٩١٢٩ - حدثنا ابن نمير عن سعد بن سعيد عن محمد بن إبراهيم التيمي عن قيس ابن عمرو قال: رأى النبي ﷺ رجلا يصلي بعد صلاة الصبح ركعتين، فقال النبي ﷺ: " (أصلاة) (١) الصبح مرتين"، فقال الرجل: إني لم أكن صليت الركعتين اللتين قبلهما، فصليتهما الآن، فسكت رسول اللَّه ﷺ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو صبح کی نماز کے بعد دو رکعات پڑھتے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا صبح کی نماز دو مرتبہ پڑھتے ہو ؟ اس آدمی نے عرض کیا۔ میں فجر کے نماز سے پہلے والی دو سُنت نہیں پڑھ سکا تھا پس میں نے انہیں ابھی پڑھا ہے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہوگئے۔
حدیث نمبر: 39130
٣٩١٣٠ - حدثنا هشيم عن عبد الملك عن عطاء أن رجلا صلى مع النبي ﷺ صلاة الصبح، فلما قضى النبي ﷺ الصلاة قام الرجل فصلى ركعتين فقال له النبي ﷺ: "ما هاتان الركعتان؟ " فقال: يا رسول اللَّه ﷺ (١) جئت وأنت في الصلاة ولم أكن صليت الركعتين قبل الفجر، فكرهت أن أصليهما وأنت تصلي، فلما قضيتَ الصلاة قمتُ فصليتهما، قال: فلم يأمره ولم ينهه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز صبح ادا کی ۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو وہ صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے دو رکعات ادا فرمائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہوں نے انہں پوچھا : یہ دو رکعات کیا ہیں ؟ انہوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں اس وقت (مسجد میں) آیا جبکہ آپ نماز میں تھے۔ اور میں نے فجر سے پہلے والی دو رکعات بھی نہیں پڑھی تھیں۔ میں نے اس بات کو ناپسند سمجھا کہ آپ نماز پڑھا رہے ہوں اور میں وہ دو رکعات پڑھوں۔ پس جب آپ نے نماز پوری کرلی تو میں نے ان دو رکعتوں کو ادا کرلیا۔ راوی کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نہ حکم دیا اور نہ ہی ان کو (اس سے) منع کیا۔
حدیث نمبر: 39131
٣٩١٣١ - حدثنا (هشيم) (١) أخبرنا مسمع بن ثابت قال: رأيت عطاء فعل مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
مسمع بن ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 39132
٣٩١٣٢ - حدثنا ابن علية عن ليث عن الشعبي قال: إذا (فاتته) (١) (ركعتا) (٢) الفجر صلاهما بعد الفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کے بارے میں منقول ہے کہ جب ان کی فجر کی دو رکعات (سُنت) رہ جاتی تھیں تو وہ انہیں فجر کی نماز (فرض) کے بعد ادا کرلیتے تھے۔
حدیث نمبر: 39133
٣٩١٣٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن يحيى بن (أبي) (١) كثير قال: سمعت القاسم يقول: إذا لم أصلهما حتى أصلي الفجر صليتهما بعد طلوع الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ بن کثیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو کہتے سُنا کہ اگر میں ان دو رکعات نہ پڑھ چکا ہوں یہاں تک کہ میں فجر (کے فرض) پڑھ لوں تو میں انہیں طلوع آفتاب کے بعد پڑھ لیتا ہوں۔
حدیث نمبر: 39134
٣٩١٣٤ - حدثنا (شريك) (١) عن فضيل عن نافع عن ابن عمر أنه صلى ركعتي الفجر (٢) بعد ما أضحى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے فجر کی دو رکعات (سُنّت) کو اشراق کے بعد پڑھا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : آدمی پر ان کی (سُنَتِ فجر کی) قضاء نہیں ہے۔