حدیث نمبر: 38806
٣٨٨٠٦ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن عبد اللَّه بن عبد اللَّه عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن البراء بن (مالك) (١) قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ (فقال) (٢): أصلي في مرابض الغنم؟ قال: "نعم" قال: أتوضأ من لحومها؟ قال: "لا" قال: فأصلي في مبارك الإبل؟ قال: "لا" قال: فأتوضأ من لحومها؟ قال: "نعم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ہاں پڑھ سکتے ہو۔ اس نے دوبارہ عرض کیا۔ کیا میں بکریوں کے گوشت سے وضو کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : نہیں، اس آدمی نے پھر پوچھا : کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نہیں ! سائل نے پوچھا : کیا میں اونٹوں کے گوشت سے وضو کروں ؟ـ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہاں کرو۔
حدیث نمبر: 38807
٣٨٨٠٧ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن عن عبد اللَّه بن (مغفل) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "صلوا في مرابض الغنم، ولا تصلوا في أعطان الإبل، فإنها خلقت من (الشيطان) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مغفل روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھو، اور تم اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو، کیونکہ اونٹوں کو شیاطین سے پیدا کیا گیا۔
حدیث نمبر: 38808
٣٨٨٠٨ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل عن أشعث بن أبي الشعثاء عن جعفر بن أبي ثور عن جابر بن سمرة قال: أمرنا النبي ﷺ أن نتوضأ من لحوم الإبل، ولا نتوضأ من لحوم الغنم، وأن نصلي في دمن الغنم ولا نصلي في أعطان الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اونٹ کے گوشت سے وضو کرنے کا حکم فرمایا (یعنی اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد) اور بکریوں کے گوشت سے وضو نہ کرنے کا حکم فرمایا اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کا حکم فرمایا اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھنے کا حکم فرمایا۔
حدیث نمبر: 38809
٣٨٨٠٩ - [(حدثنا يزيد بن هارون حدثنا) (١) هشام عن محمد بن سيرين عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "إذا لم تجدوا إلا مرابض الغنم وأعطان الإبل فصلوا في مرابض الغنم، ولا تصلوا في أعطان الإبل"] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب تم بکریوں اور اونٹوں کے باڑے کے سوا کوئی جگہ نہ پاؤ تو بکریوں کے باڑے میں نمازپڑھ لو، اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو۔
حدیث نمبر: 38810
٣٨٨١٠ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن عبد الملك بن الربيع بن سبرة عن أبيه عن جده أن النبي ﷺ قال: "لا يصلى في أعطان الإبل" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک کے دادا سبرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اونٹوں کے باڑے میں نماز نہیں پڑھی جائے گی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔