کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کا حکم اور اس کا گوشت کھانے پر وضو کا حکم
٣٨٨١١ - حدثنا (ابن) (١) نمير وأبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ: أنه قسم للفرس سهمين و (للرجل) (٣) سهمًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو حصے گھوڑے کے لئے اور ایک حصہ آدمی کے لئے تقسیم (میں طے) فرمایا۔
٣٨٨١٢ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن مكحول أن النبي ﷺ جعل (للفارس) (١) ثلاثة أسهم: سهمين لفرسه وسهما له (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھڑ سوار کے لئے تین حصّے متعین فرمائے دو حصّے اس کے گھوڑے کے اور ایک حصہ آدمی کا۔
٣٨٨١٣ - حدثنا أبو خالد عن أسامة بن زيد عن مكحول قال: أسهم النبي ﷺ يوم خيبر للفرس سهمين وللراجل (سهمًا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے دن دو حصے گھوڑے کے اور ایک حصہ آدمی کا متعین فرمایا۔
٣٨٨١٤ - حدثنا ابن فضيل عن حجاج عن أبي صالح عن ابن عباس أن النبي ﷺ جعل للفارس ثلاثة أسهم: سهمًا له وسهمين لفرسه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھڑ سوار کو تین حصے دیئے، ایک حصہ گھڑ سوار کو اور دو حصے اس کے گھوڑے کو۔
٣٨٨١٥ - حدثنا أبو خالد عن يحيى بن سعيد عن صالح بن كيسان أن النبي ﷺ أسهم يوم خيبر لمائتي فرس لكل فرس (سهمين) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن کیسان سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے روز دو گھوڑوں کو حصہ عطا فرمایا۔ ہر گھوڑے کو دو حصے دیئے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : گھوڑے کا ایک حصہ اور ایک حصہ گھوڑے والے کا ہوگا۔