کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
حدیث نمبر: 38717
٣٨٧١٧ - حدثنا ابن بشر حدثنا أبو حيان عن أبي زرعة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قد حفظت من رسول اللَّه ﷺ حديثًا لم (أنسه) (١) بعد سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "أول الآيات خروجًا طلوع الشمس من مغربها أو خروج الدابة على الناس ضحى، فأيهما ما كانت قبل صاحبتها (فالأخرى) (٢) على أَثَرِها قريبًا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث سنی ہے جسے میں اس وقت سے اب تک نہیں بھولا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک سورج کا مغرب سے طلوع ہونا چاشت کے وقت لوگوں پر دابۃ الارض کا نکلنا ہے۔ ان میں سے جو بھی پہلے ظاہر ہوجائے دوسری اس کے متصل بعد ظاہر ہوجائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38717
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٤١)، وأحمد ٢/ ٢٠١ (٦٨٨١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38717، ترقيم محمد عوامة 37120)
حدیث نمبر: 38718
٣٨٧١٨ - حدثنا حاتم حدثنا جعفر بن محمد عن أبيه عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أول ربا أضع ربا (عباس) (١) بن عبد المطلب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پہلا سود جسے میں معاف کرنے کا اعلان کرتا ہے عباس بن عبد المطلب کا سود ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38718
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٢١٨)، والنسائي (٤٠٠١)، وابن حبان (٣٩٤٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38718، ترقيم محمد عوامة 37121)
حدیث نمبر: 38719
٣٨٧١٩ - حدثنا زيد عن موسى بن عبيدة عن صدقة بن (يسار) (١) عن ابن عمر أن النبي ﷺ حمد اللَّه (و) (٢) أثنى عليه بما هو له أهل، ثم قال: " (٣) أيها الناس إن ⦗١٨٠⦘ كل دم كان في الجاهلية فهو هدر، وأول دمائكم دم إياس بن ربيعة بن الحارث كان مسترضعًا في بني ليث فقتلته هذيل، وإن أول ربا كان في الجاهلية ربا عباس ابن عبد المطلب، وهو أول ربا أضع، لكم رؤوس أموالكم لا تظلمون ولا تظلمون" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی وہ حمد وثنا بیان کی جس کا وہ اہل ہے پھر فرمایا کہ اے لوگو ! جاہلیت کا ہر خون رائیگاں ہے۔ پہلا خون ایاس بن ربیعہ بن حارث کا خون ہے۔ وہ بنو لیث میں بچے کو دودھ پلواتا تھا اسے ہذیل نے قتل کردیا۔ اور جاہلیت کا پہلا سود عباس بن عبد المطلب کا سود ہے یہ پہلا سود ہے جس کو میں معاف کرتا ہوں۔ تمہارے لئے تمہارے پورے پورے مال ہیں نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38719
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، وأخرجه عبد بن حميد (٨٥٨)، والبزار (١١٤١/ كشف) والروياني (١٤١٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38719، ترقيم محمد عوامة 37122)
حدیث نمبر: 38720
٣٨٧٢٠ - حدثنا يزيد عن أشعث عن أبي إسحاق أن عليًا قال: أول الوضوء المضمضة والاستنشاق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وضو کا پہلا حصہ کلی اور ناک میں پانی ڈالنا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38720
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف أشعث بن سوار، وفي سماع أبي إسحاق من علي كلام.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38720، ترقيم محمد عوامة 37123)
حدیث نمبر: 38721
٣٨٧٢١ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري قال: أرى أن يترك البيع عند الأذان الأول، أحدثه عثمان ﵁ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ پہلی اذان کے وقت بیع کو ترک کردیا جائے۔ یہ اذان حضرت عثمان نے شروع کرائی تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38721
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38721، ترقيم محمد عوامة 37124)
حدیث نمبر: 38722
٣٨٧٢٢ - حدثنا وكيع حدثنا الأعمش عن أبي صالح عن كعب قال: بدأ اللَّه تعالى بخلق السماوات يوم (الأحد) (١) فالأحد (والأثنان) (٢) والثلاثاء والأربعاء والخميس والجمعة وجعل كل يوم ألف سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق کا مرحلہ اتوار کے دن شروع فرمایا، اتوار، پیر ، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ۔ اور ہر دن کو ایک ہزار سال کے برابر بنایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38722
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38722، ترقيم محمد عوامة 37125)
حدیث نمبر: 38723
٣٨٧٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق عن عبد اللَّه قال: قال النبي ﷺ: "لا تقتل نفس ظلمًا إلا كان على ابن آدم الأول كفل من دمها؛ لأنه كان أول من سن القتل" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب بھی کسی جان کو ظلماً قتل کیا جائے گا آدم کے بیٹے کی گردن پر اس کا گناہ ہوگا کیونکہ اسی نے سب سے پہلے اس جرم کی بنیاد ڈالی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38723
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٣٥)، ومسلم (١٦٧٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38723، ترقيم محمد عوامة 37126)
حدیث نمبر: 38724
٣٨٧٢٤ - حدثنا كثير عن جعفر عن ميمون لما نزلت هذه الآية: ﴿وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا﴾ [النور: ٤]، قال رجل: أن رأى رجل في أهله ما يكره (فذهب) (١) (٢) يجمع أربعة فرغ الرجل من حاجته، وإن ذكر ذلك جلد، ولم (تقبل) (٣) له شهادة، وكان من الفاسقين، فانزلت آية التلاعن، فكان ذلك الرجل الذي قال ما قال (أول) (٤) من ابتلي بهذا، ونزلت آية التلاعن (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جب قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی { وَالَّذِینَ یَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ یَأْتُوا بِأَرْبَعَۃِ شُہَدَائَ فَاجْلِدُوہُمْ ثَمَانِینَ جَلْدَۃً وَلاَ تَقْبَلُوا لَہُمْ شَہَادَۃً أَبَدًا } تو ایک آدمی نے کہا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو ایسی حالت میں دیکھے جو اس کے لئے ناقابل برداشت ہو تو کیا وہ جاکر چار آدمی جمع کرنے لگ جائے۔ اتنے میں وہ آدمی اپنے کام سے فارغ ہوجائے گا۔ اور اگر وہ اس بات کا ذکر کرے تو اسے کوڑے بھی پڑیں گے، اس کی گواہی بھی قبول نہیں کی جائے گی اور وہ فاسقوں میں سے بھی ہوجائے گا ؟ اس پر لعان کی آیت نازل ہوئی۔ وہ آدمی جس نے یہ بات کی تھی وہی لعان کے حکم میں سب سے پہلے مبتلا ہوا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38724
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ ميمون بن مهران تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38724، ترقيم محمد عوامة 37127)
حدیث نمبر: 38725
٣٨٧٢٥ - حدثنا سهل عن عمرو عن الحسن قال: أول من مات آدم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے انسان جن کا انتقال ہوا وہ حضرت آدم تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38725
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38725، ترقيم محمد عوامة 37128)
حدیث نمبر: 38726
٣٨٧٢٦ - حدثنا وكيع حدثنا إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر أن النبي ﷺ كان ينزل الأبطح أول ما يقدم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تشریف لاتے تو سب سے پہلے وادی ابطح میں قیام فرماتے ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38726
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل ضعيف؛ جابر هو الجعفي ضعيف، وأبو جعفر تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38726، ترقيم محمد عوامة 37129)
حدیث نمبر: 38727
٣٨٧٢٧ - حدثنا ابن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن عائشة عن فاطمة أن النبي ﷺ قال لها: "أنت أول أهلي لحوقا بي فضحكت لذلك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فاطمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ تم سب سے پہلے مجھے آملو گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ بات سن کر میں مسکرا دی تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38727
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، وأخرجه البخاري (٤٤٣٣)، ومسلم (٢٤٥٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38727، ترقيم محمد عوامة 37130)
حدیث نمبر: 38728
٣٨٧٢٨ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه لا يقنت في الفجر (١)، (وأول من قنت فيها علي) (٢) وكانوا يرون أنه إنما فعل ذلك ⦗١٨٢⦘ (لأنه) (٣) كان محاربا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فجر کی نماز میں دعاء قنوت نہیں پڑھتے تھے۔ یہ سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پڑھنا شروع کی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دعاء قنوت اس لئے پڑھنا شروع کی کیونکہ وہ جنگ کرنے والے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38728
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38728، ترقيم محمد عوامة 37131)
حدیث نمبر: 38729
٣٨٧٢٩ - حدثنا أبو أسامة عن الفزاري عن الأوزاعي قال: الإقامة أول الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ اقامت نماز کا اول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38729
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38729، ترقيم محمد عوامة 37132)
حدیث نمبر: 38730
٣٨٧٣٠ - حدثنا شيخ لنا عن جعفر عن أبيه قال: أول من جعل مدي حنطة في زكاة الفطر عدل صاع من تمر عثمان بن عفان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ صدقہ فطر میں گندم کے دو مد کو کھجور کے ایک صاع کے برابر سب سے پہلے حضرت عثمان نے قرار دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38730
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38730، ترقيم محمد عوامة 37133)
حدیث نمبر: 38731
٣٨٧٣١ - حدثنا الثقفي عن يونس عن الحسن أن النبي ﷺ قال: "أنا سيد ولد آدم، وأول من تنشق عنه الأرض وأول شافع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اولاد آدم کا سردار ہوں۔ سب سے پہلے میری قبر کھولی جائے گی اور میں پہلا سفارش کرنے والا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38731
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، الحسن تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38731، ترقيم محمد عوامة 37134)
حدیث نمبر: 38732
٣٨٧٣٢ - حدثنا ابن علية عن يونس عن ابن سيرين قال: (نبئت) (١) أن أول جدة أطعمت مع ابنها: أم الأب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ پہلی جدہ جسے اس کے بیٹے ساتھ میراث میں حصہ دیا گیا وہ ایک دادی تھی۔ (جسے اپنے بیٹے کے ہوتے ہوئے میراث میں سے سدس دیا گیا)
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38732
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ ابن سيرين تابعي، وتقدم بنحوه ١٤/ ٧٧ برقم [٣٨٥١٧].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38732، ترقيم محمد عوامة 37135)
حدیث نمبر: 38733
٣٨٧٣٣ - حدثنا السهمي حدثنا حميد قال: سألت الحسن: من أول من خطب قبل الصلاة؟ فقال: عثمان بن عفان صلى بالناس ثم خطبهم فرأى ناسًا كثيرًا لم يدركوا الصلاة، ففعلوا ذلك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے سوال کیا کہ سب سے پہلے نماز سے پہلے کس نے خطبہ دیا ؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان بن عفان نے، انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا، پھر انہوں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا کہ انہیں نماز نہیں ملی تھی تو پھر انہوں نے ایسا کیا۔ اور بعد کے خلفاء نے بھی ایسا کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38733
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ والمراد صلاة العيد كما في الاستذكار ٢/ ٣٨٢.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38733، ترقيم محمد عوامة 37136)
حدیث نمبر: 38734
٣٨٧٣٤ - حدثنا يزيد والسهمي (عن حميد) (١) عن أنس عن النبي ﷺ قال: "أول أشراط الساعة نار (تحشر) (٢) الناس من المشرق إلى المغرب، وأما أول طعام ⦗١٨٣⦘ يأكله أهل الجنة (فزيادة) (٣) كبد حوت" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کی سب سے پہلی علامت ایک آگ ہوگی جو مشرق سے مغرب کی طرف ظاہر ہوگی۔ اور پہلا کھانا جو اہل جنت کھائیں گے وہ مچھلی کا جگر ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38734
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٢٩)، والنسائي (٨٢٥٤)، وأحمد (١٢٠٧٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38734، ترقيم محمد عوامة 37137)
حدیث نمبر: 38735
٣٨٧٣٥ - حدثنا ابن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو حدثنا عبد الجليل بن عطية رفعه قال: أول ما يسأل عنه العبد عن صلاته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الجلیل بن عطیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے بندے کی نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38735
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ عبد الجليل بن عطية من تابعي التابعين.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38735، ترقيم محمد عوامة 37138)
حدیث نمبر: 38736
٣٨٧٣٦ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: القنوت في شهر رمضان؟ قال: عمر أول من قنت، قلت: النصف (الآخر) (١) أجمع قال: نعم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ رمضان میں قنوت کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے حضرت عمر نے رمضان میں قنوت پڑھی۔ میں نے پوچھا کہ دوسرے نصف میں سارے کے سارے میں ؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38736
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38736، ترقيم محمد عوامة 37139)
حدیث نمبر: 38737
٣٨٧٣٧ - (١) حدثنا ابن إسحاق عن عياض بن دينار مولى ليث عن أبي هريرة سمعته يقول قال: أبو القاسم ﷺ: "أول (زمرة) (٢) يدخلون الجنة من أمتي على صورة (القمر) (٣) ليلة البدر، ثم التي تليها على أشد نجم في السماء (إضاءة) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کی سب سے پہلی جماعت جو جنت میں داخل ہوگی ان کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے۔ پھر جو لوگ ان کے بعد داخل ہوں گے ان کے چہرے ستاروں کی طرح چمک رہے ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38737
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ ابن إسحاق صدوق، وصرح بالسماع عند أحمد (٧٤٨٩)، وعياض وثقه ابن إسحاق، وأصل الحديث في البخاري (٣٣٢٧)، ومسلم (٢٨٣٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38737، ترقيم محمد عوامة 37140)
حدیث نمبر: 38738
٣٨٧٣٨ - حدثنا ابن نمير عن زكريا عن فواس عن عامر عن مسروق عن عائشة عن فاطمة أن النبي ﷺ قال لها: "إنك أول أهل (بيتي) (١) لحوقا بي، ونعم (السلف) (٢) أنا لك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فاطمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تم سب سے پہلے مجھ سے آملو گی اور میں تمہارے لئے بہترین سلف ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38738
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦٢٣)، ومسلم (٢٤٥٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38738، ترقيم محمد عوامة 37141)
حدیث نمبر: 38739
٣٨٧٣٩ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن الزهري عن عروة عن عائشة قالت: فوض اللَّه الصلاة أول ما فوضها ركعتين، ثم أتمها للحاضر، وأقرت صلاة السفر على الفريضة (الأولى) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے نماز میں دو رکعتیں فرض فرمائیں۔ پھر مقیم کے لئے چار رکعتیں ہوگئیں اور سفر کی نماز پہلے فریضے کے مطابق ہی رکھی گئی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38739
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (١٠٩٠)، ومسلم (٦٨٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38739، ترقيم محمد عوامة 37142)
حدیث نمبر: 38740
٣٨٧٤٠ - حدثنا ابن مصعب قال: حدثني الأوزاعي قال: سألت الزهري عن شهادة الغلمان فقال: كان مروان بن الحكم أول من قضى بذلك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے لڑکوں کی گواہی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے لڑکوں کی گواہی پر مروان نے فیصلہ کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38740
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38740، ترقيم محمد عوامة 37143)
حدیث نمبر: 38741
٣٨٧٤١ - حدثنا الأحمر عن عوف عن الحسن قال: بلغني أن رسول اللَّه ﷺ قال: "الوليمة أول يوم حق، والثاني معروف، والثالث رياء" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ولیمہ پہلے دن حق ہے، دوسرے دن نیکی ہے اور تیسرے دن ریاء ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38741
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه النسائي (٦٥٩٧)، وعبد الرزاق (١٠٦٦٠)، وورد من حديث الحسن عن عبد اللَّه بن عثمان عن رجل مرفوعًا، أخرجه أحمد (٢٠٣٤٠)، وأبو داود (٣٧٤٥)، والنسائي (٦٥٩٦)، والبيهقي ٧/ ٢٦٠، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٥٩٤)، والطبراني (٥٣٠٦)، والمزي ٩/ ٤٠٩، وابن الأثير ٢/ ٣١٣، وأخرج نحوه ابن عدي ٦/ ٣٨٨ من طريق الحسن عن أنس.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38741، ترقيم محمد عوامة 37144)
حدیث نمبر: 38742
٣٨٧٤٢ - حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن ابن عون عن محمد قال: أول من أحدث الأذان في الفطر والأضحى (بنو) (١) مروان.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ عید الفطر اور عید الاضحی میں اذان بنو مروان نے شروع کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38742
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38742، ترقيم محمد عوامة 37145)
حدیث نمبر: 38743
٣٨٧٤٣ - وجدت في كتابي: عن سويد بن عمرو عن حماد بن سلمة عن قيس ابن سعد عن طاوس قال: (إن) (١) أول من ثوب في الفجر بلال على عهد أبي بكر، كان إذا قال: حي على الفلاح قال: الصلاة خير من النوم: مرتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ فجر کی اذان میں تثویب حضرت بلال نے حضرت ابوبکر کے دور میں شروع کی۔ وہ حی علی الفلاح کہنے کے بعد دو مرتبہ الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38743
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38743، ترقيم محمد عوامة 37146)
حدیث نمبر: 38744
٣٨٧٤٤ - حدثنا ابن (فضيل) (١) عن عمارة بن القعقاع عن أبي صالح عن أبي هريرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38744
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38744، ترقيم محمد عوامة 37147)
حدیث نمبر: 38745
٣٨٧٤٥ - (وأبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة) (١) عن النبي ﷺ قال: "أول زمرة تدخل الجنة من أمتي على صورة القمر ليلة البدر ثم الذين يلونهم على (أشد) (٢) كوكب في السماء (إضاءة) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں سب سے پہلے جو جماعت جنت میں داخل ہوگی ان کے چہرے چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہے ہوں گے۔ پھر ان کے بعد جو لوگ ہوں گے ان کے چہرے آسمان کے ستاروں کی طرح چمک رہے ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38745
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٢٧)، ومسلم (٢٨٣٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38745، ترقيم محمد عوامة 37148)
حدیث نمبر: 38746
٣٨٧٤٦ - حدثنا الفضل حدثنا سفيان حدثنا جعفر عن أبيه أنه كان يستحب أن يقرأ في الركعتين أول ما يقدم: ﴿قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾، و ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ في الطواف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوجعفر اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ پہلے طواف قدوم کے بعد پڑھی جانے والی رکعتوں میں سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت کریں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38746
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38746، ترقيم محمد عوامة 37149)
حدیث نمبر: 38747
٣٨٧٤٧ - حدثنا أسود حدثنا جعفر بن زياد عن هشام (بن حسان) (١) عن ابن سيرين قال: أول من سأل عن البينة شريح، فقالوا: يا أبا أمية أحدثت قال: أحدثتم (فأحدثت) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ گواہی کے بارے میں سے سب سے پہلے سوال کرنے والے شریح ہیں۔ ان سے کسی نے کہا کہ اے ابو امیہ ! آپ نے نئی چیز شروع کی۔ انہوں نے فرمایا کہ تم نے نئی چیز شروع کی تو میں نے بھی نئی چیز شروع کردی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38747
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38747، ترقيم محمد عوامة 37150)
حدیث نمبر: 38748
٣٨٧٤٨ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أول من يكسى: خليل اللَّه إبراهيم ﵊" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38748
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل ضعيف؛ مجاهد تابعي وليث ضعيف، وأخرجه ابن أبي عاصم في الأوائل (٢٠)، وابن عساكر ٦/ ٢٤٦ من حديث مجاهد عن عائشة مرفوعًا.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38748، ترقيم محمد عوامة 37151)
حدیث نمبر: 38749
٣٨٧٤٩ - حدثنا هشيم عن مطيع عن الشعبي (عن مسروق) (١) قال: قال عمر: لعن اللَّه فلانًا أول من أذن في بيع الخمر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں شخص پر لعنت فرمائے اس نے سب سے پہلے شراب بیچنے کی اجازت دی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38749
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38749، ترقيم محمد عوامة 37152)
حدیث نمبر: 38750
٣٨٧٥٠ - حدثنا ابن نمير حدثنا سفيان عن سلمة بن كهيل عن (أبي الزعراء) (١) عن عبد اللَّه قال: ثم يأذن اللَّه في الشفاعة فيكون أول شفيع يوم القيامة روح القدس جبريل ثم إبراهيم خليل الرحمن ثم موسى ثم يقوم (نبيكم) (٢) ﷺ رابعًا لا ⦗١٨٧⦘ يشفع أحد بعده فيما يشفع (فيه) (٣)، وهو المقام المحمود (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ شفاعت کی اجازت دیں گے۔ پس قیامت کے دن پہلے سفارشی حضرت جبرئیل ہوں گے۔ پھر حضرت ابراہیم خلیل الرحمن، پھر حضرت موسیٰ i۔ پھر تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چوتھے نمبر پر کھڑے ہوں گے ، پھر جس چیز میں آپ شفاعت فرمائیں گے اس میں کوئی دوسرا سفارش نہ کرے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38750
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38750، ترقيم محمد عوامة 37153)
حدیث نمبر: 38751
٣٨٧٥١ - [حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: أول من طاف بالبيت: الملائكة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ کا طواف سب سے پہلے فرشتوں نے کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38751
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ عطاء اختلط ورواية ابن فضيل عنه بعد الاختلاط، وأخرجه الضياء في المختارة ١٠/ (٢٩٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38751، ترقيم محمد عوامة 37154)
حدیث نمبر: 38752
٣٨٧٥٢ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: أول (ما) (١) خلق اللَّه من شيء القلم ثم خلق النون فكبس الأرض على ظهر النون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم اور پھر مچھلی کو پیدا کیا اور زمین کو مچھلی پر بچھایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38752
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ عطاء اختلط، أخرجه عبد الرزاق في التفسير ٣/ ٣٠٧، والحاكم ٢/ ٥٤٠، وابن جرير ٢٩/ ١٤، ووكيع (٤)، والفريابي في القدر (٧٧)، والخطيب ٩/ ٥٩، والبيهقي ٩/ ٣، والآجري (١٨٣)، وأبو الشيخ (٧٩٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38752، ترقيم محمد عوامة 37155)
حدیث نمبر: 38753
٣٨٧٥٣ - حدثنا عبيدة عن داود بن أبي هند عن الشعبي قال: أول ما فرضت الصلاة فرضت ركعتين ركعتين، فلما أتى النبي ﷺ المدينة زاد مع كل ركعتين ركعتين إلا المغرب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پہلے ہر نماز میں دو دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو مغرب کے سوا ہر نماز میں دو دو رکعتیں فرض ہوگئیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38753
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الشعبي تابعي، وورد من طريق عائشة عند أحمد (٢٦٠٤٢)، والبخاري (٣٥٠)، ومسلم (٦٨٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38753، ترقيم محمد عوامة 37156)
حدیث نمبر: 38754
٣٨٧٥٤ - حدثنا الفضل حدثنا حشرج بن نباتة قال: حدثني سعيد بن جُمْهان ⦗١٨٨⦘ قلت لسفينة (١): إن بني أمية يزعمون أن الخلافة فيهم، قال: كذب بنو الزرقاء، بل هم ملوك من شر الملوك، وأول الملوك معاوية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جمہان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سفینہ سے کہا کہ بنو امیہ خیال کرتے ہیں کہ خلافت انہی میں ہے ! انہوں نے فرمایا کہ بنو زرقاء نے جھوٹ بولا، وہ سخت بادشاہوں میں سے ہیں اور پہلے بادشاہ حضرت معاویہ ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38754
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ حشرج وسعيد بن جمهان صدوقان، وأخرجه الترمذي (٢٢٢٦)، وأحمد ٥/ ٢٢١ (٢٩١٩)، والطيالسي (١١٠٧)، والطبراني (٦٤٤٢)، والمزي ٦/ ٥٠٩، والبيهقي في المدخل ص ١١٦ (٥٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38754، ترقيم محمد عوامة 37157)
حدیث نمبر: 38755
٣٨٧٥٥ - حدثنا جرير عن (الشيباني عن الشعبي) (١) قال: ساوم عمر (رجلًا) (٢) بفرس فركبه (يشوره) (٣) (فعطب) (٤) فقال للرجل: خذ فرسك، فقال الرجل: لا، قال عمر: اجعل بيني وبينك حكمًا، فقال الرجل: شريح، فتحاكما إليه فقال شريح: يا أمير المؤمنين خذ بما (ابتعت) (٥) أو رد كما أخذت، قال عمر: وهل القضاء إلا على هذا؟ فصيره إلى الكوفة، فبعثه قاضيًا، (قال) (٦): فإنه لأول يوم عرفه (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کے ساتھ گھوڑے کا بھاؤ تاؤ کیا۔ آپ اس گھوڑے کو آزمانے کے لئے گھوڑے پر سوار ہوئے تو گھوڑا ہلاک ہوگیا۔ آپ نے آدمی سے کہا اپنا گھوڑا سنبھال۔ اس نے کہا کہ یہ اب میرا نہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ اپنے اور میرے درمیان ثالث مقرر کرلے۔ آدمی نے کہا حضرت شریح کے پاس چلو۔ حضرت شریح نے فرمایا امیر المومنین ! جو آپ نے خریدا وہ لے لیں یا جس حال میں لیا تھا اسی حال میں واپس کردیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا فیصلہ یہی ہوگا ؟ ! پھر آپ نے انہیں کوفہ کا قاضی بنا کر بھیج دیا۔ یہ پہلا دن تھا جب سے انہیں پہچانا جانے لگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38755
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38755، ترقيم محمد عوامة 37158)
حدیث نمبر: 38756
٣٨٧٥٦ - حدثنا أبو أسامة حدثنا سفيان قال: أخبرني واصل (الأحدب) (١) قال: حدثتني (عائذة) (٢) امرأة من (بني) (٣) أسد وأثنى عليها خيرًا، قال: سمعت ⦗١٨٩⦘ عبد اللَّه بن مسعود وهو يوطئ الرجال والنساء -يعني يتخطاهم- ألا أيها الناس من أدرك منكم من (امرأة أو رجل) (٤) فالسمت الأول، السمت الأول، (فإنا) (٥) اليوم على الفطرة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائذہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اے لوگو ! تم میں سے جو کوئی کسی عورت یا مرد کو ملے تو پہلے راستے پر چلتا رہے۔ کیونکہ آج ہم دین فطرت پر ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38756
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38756، ترقيم محمد عوامة 37159)