کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
حدیث نمبر: 38677
٣٨٦٧٧ - حدثنا الفضل عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن محمد بن المنكدر عن (عبد اللَّه) (١) بن عمرو قال: أول ما يكفأ الإسلام كما يكفأ الإناء قول الناس في القدر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے جس چیز سے سختی سے منع کیا گیا وہ تقدیر کے بارے میں بات کرنا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38677
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38677، ترقيم محمد عوامة 37080)
حدیث نمبر: 38678
٣٨٦٧٨ - حدثنا يزيد عن هشام عن الحسن قال: أهل الصلاة (والحسبة) (١) من المؤذنين أول من يُكسى يومَ القيامة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نمازیوں اور مؤذنین کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38678
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38678، ترقيم محمد عوامة 37081)
حدیث نمبر: 38679
٣٨٦٧٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن أبيه عن أبي ذر قال: قلت: يا رسول اللَّه أي مسجد وضع في الأرض (أولًا؟) (١) فقال: "المسجد الحرام" قلت: ثم أي؟ قال: "المسجد الأقصى" -يعني بيت المقدس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ روئے زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی ؟ آپ نے فرمایا مسجد حرام۔ میں نے پوچھا اس کے بعد کون سی مسجد بنائی گئی ؟ آپ نے فرمایا کہ مسجد اقصیٰ یعنی بیت المقدس۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38679
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٦٦)، ومسلم (٥٢٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38679، ترقيم محمد عوامة 37082)
حدیث نمبر: 38680
٣٨٦٨٠ - حدثنا يزيد عن المسعودي عن أبي (عمرو) (١) عن عبيد بن الخشخاش عن أبي (ذر) (٢) قال: دخلت على رسول اللَّه ﷺ وهو في المسجد قلت: أي الأنبياء أول؟ (قال) (٣): "آدم" قال: قلت: وهل كان نبيا؟ قال: "نعم، نبي (مكلم) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ مسجد میں تشریف فرما تھے، میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! سب سے پہلے نبی کون تھے ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت آدم ۔ میں نے سوال کیا کہ کیا وہ نبی تھے ؟ آپ نے فرمایا ہاں وہ ایسے نبی تھے، جن سے کلام کیا جاتا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38680
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف جدًا؛ أبو عمرو ويقال: أبو عمر الشامي متروك، وأخرجه أحمد ٥/ ١٧٩ (٢١٥٨٦)، والطيالسي (٤٧٨)، والبخاري في التاريخ ٥/ ٤٤٧، وابن سعد ١/ ٣٢، والبيهقي في الشعب (١٣٠)، وابن أبي عاصم في الأوائل (٣٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38680، ترقيم محمد عوامة 37083)
حدیث نمبر: 38681
٣٨٦٨١ - حدثنا قبيصة حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن همام قال: أول مُكْسٍ كان في الأرض عجوز خرجت بدقيق لها في مكتل، فجاءت ريح عاصف فأذرته، فقال سليمان: انظروا من ركب البحر بهذه الريح فغرموه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ زمین پر جو پہلا تاوان لیا گیا اس کی صورت یہ ہوئی کہ ایک بڑھیا ایک ٹوکری میں اپنا آٹا لے کر گھر سے نکلی، اتنے میں آندھی آئی اور اس کا آٹا اڑا لے گئی۔ حضر ت سلیمان نے حکم دیا کہ سمندر میں دیکھو کہ یہ ہوا کس نے اڑائی ہے اور اس سے اس کے آٹے کا تاوان لو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38681
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38681، ترقيم محمد عوامة 37084)
حدیث نمبر: 38682
٣٨٦٨٢ - حدثنا عبيد اللَّه حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن مالك بن أيمن قال: أول من شاب إبراهيم عليه (الصلاة و) (١) السلام فقال: ما هذا؟ (قال) (٢): إجلال وحلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن ایمن کہتے ہیں کہ ابراہیم کے جب پہلی مرتبہ سفید بال آئے تو آپ نے اپنے رب سے سوال کیا کہ اے میرے رب ! یہ کیا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ وقار اور بردباری ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38682
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38682، ترقيم محمد عوامة 37085)
حدیث نمبر: 38683
٣٨٦٨٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن قيس عن المنهال عن عبد اللَّه بن الحارث عن علي قال: أول من يكسى إبراهيم (قبطيتين) (١)، ثم يكسى النبي ﷺ حلة وهو عن يمين العرش (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے ابراہیم کو دو قبطی کپڑے پہنائے جائیں گے اور پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک جوڑا پہنایا جائے گا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرش کے دائیں جانب ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38683
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ المنهال ثقة، أخرجه أبو يعلى (٥٦٦)، والضياء في المختارة ٢/ (٥٦٤)، وإسحاق كما في المطالب (٤٥٧٩)، وابن أبي عاصم في الأوائل (٢٢)، وأبو عروبة في الأوائل (٩٦)، والنسائي في مسند علي كما في تهذيب الكمال ١٩/ ٥٢، وابن عساكر ٦/ ٢٤٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38683، ترقيم محمد عوامة 37086)
حدیث نمبر: 38684
٣٨٦٨٤ - حدثنا قبيصة حدثنا سفيان عن المغيرة بن النعمان عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أول (من) (١) يكسى (من (الخلائق) (٢) يومئذٍ) (٣) إبراهيم (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن ساری مخلوق سے پہلے ابراہیم کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38684
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٤٩)، ومسلم (٢٨٦٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38684، ترقيم محمد عوامة 37087)
حدیث نمبر: 38685
٣٨٦٨٥ - حدثنا أحمد بن عبد الملك بن واقد حدثنا زهير حدثنا أبو إسحاق قال: قيل (لقثم) (١): كيف ورث (علي) (٢) النبي ﷺ دونكم؟ قال: إنه واللَّه كان ⦗١٧٢⦘ أولنا به لحوقا، وأشدنا به لزوقا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت قثم سے پوچھا گیا کہ تمہارے بجائے حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی وارث کیسے بن گئے۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم سے پہلے ملے تھے اور ہم سے زیادہ تعلق رکھنے والے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38685
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه الحاكم ٣/ ١٣٦، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٩٩)، والطبراني ١٩/ (٨٦)، وأحمد في العلل ١/ ٤٤٥ (٩٩٨)، وابن عساكر ٤٢/ ٣٩٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38685، ترقيم محمد عوامة 37088)
حدیث نمبر: 38686
٣٨٦٨٦ - حدثنا محمد بن بشر العبدي حدثنا سعيد عن قتادة عن أنس عن النبي ﷺ في حديثه: "ولكن ائتوا نوحا إنه أول رسول بعث إلى (أهل) (١) الأرض" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت کے دن فرمائیں گے تم لوگ نوح کے پاس جاؤ، وہ زمین والوں کی طرف بھیجے جانے والے پہلے رسول ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38686
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٤٧٦)، ومسلم (١٩٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38686، ترقيم محمد عوامة 37089)
حدیث نمبر: 38687
٣٨٦٨٧ - حدثنا ابن بشر حدثنا أبو حيان عن أبي زرعة عن أبي هريرة عن النبي ﷺ في حديث ذكره قال: "فيأتون آدم فيقول: اذهبوا إلى نوح، فيقولون: يا نوح أنت أول الرسل إلى أهل الأرض" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیامت کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگ حضرت آدم کے پاس جائیں گے تو وہ فرمائیں گے کہ نوح کے پاس جاؤ، لوگ ان سے کہیں گے کہ اے نوح ! آپ زمین والوں کی طرف بھیجے جانے والے پہلے رسول ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38687
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٤٠)، ومسلم (١٩٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38687، ترقيم محمد عوامة 37090)
حدیث نمبر: 38688
٣٨٦٨٨ - حدثنا عبد الرحيم عن هشام بن عروة عن أبيه قال: إن أول رجل سل سيفًا في اللَّه الزبير (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں سب سے پہلے تلوار سونتنے والے حضرت زبیر ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38688
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (٩٦٤٦)، والطبراني (٢٢٦)، وابن أبي عاصم في الأوائل (١١٤)، وابن عروبة (٤٧)، وابن عساكر ١٨/ ٣٥٠، وابن الأثير في أسد الغابة ٢/ ٢٩٦.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38688، ترقيم محمد عوامة 37091)
حدیث نمبر: 38689
٣٨٦٨٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن سماك الحنفي قال: سمعت ابن عباس يقول: لما نزلت أول المزمل كانوا يقومون نحوًا من قيامهم في شهر رمضان (١) وكان بين أولها وآخرها (سنة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب سورة المزمل کی ابتدائی آیات نازل ہوئیں تو اس وقت صحابہ کرام رات کو اتنی دیر قیام کرتے تھے جتنا قیام رمضان کے مہینے میں کرتے تھے۔ اس کے اول وآخر کے درمیان ایک سال ہوتا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38689
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أبو داود (١٣٠٥)، والحاكم ٢/ ٥٤٨، وابن أبي حاتم (١٩٠١٤)، وانظر: تفسير ابن كثير ٤/ ٤٣٧، وابن جرير ٢٩/ ١٢٤، والضياء ١٠/ (٤٤٠)، والبيهقي ٢/ ٥٠٠.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38689، ترقيم محمد عوامة 37092)
حدیث نمبر: 38690
٣٨٦٩٠ - حدثنا عفان حدثنا (علي) (١) بن مسعدة حدثنا إبراهيم بن العلاء الغنوي قال: بلغنا أن كعبا كان يقول: إن أول الأمصار خرابا جناحاها، قلنا: وما جناحاها يا كعب؟ قال: البصرة ومصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب فرمایا کرتے تھے کہ شہروں میں سب سے پہلے ویران ہونے والے شہروں کے دو بازو ہیں۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ شہروں کے دو بازو کیا ہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ بصرہ اور کوفہ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38690
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38690، ترقيم محمد عوامة 37093)
حدیث نمبر: 38691
٣٨٦٩١ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن يوسف بن مهران عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أول من جحد آدم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلے حضرت آدم نے انکار کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38691
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، وأخرجه أحمد (٢٢٧٠)، والنسائي في الكبرى (١١١٩١)، والطبري في التفسير ٩/ ١١٠، والحاكم ٢/ ٥٤٤، والطيالسي (٢٦٩٢)، وابن سعد ١/ ٢٨، وأبو يعلى (٢٧١٠)، والطبراني (١٢٩٢٨)، والبيهقي ١٠/ ١٤٦، وابن أبي عاصم في السنة (٢٠٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38691، ترقيم محمد عوامة 37094)
حدیث نمبر: 38692
٣٨٦٩٢ - حدثنا أبو (عاصم) (١) عن ابن جريج عن عطاء قال: أول من (استحلف) (٢) في القسامة عمر بن الخطاب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے قسامہ کے بارے میں حضر ت عمر بن خطاب نے قسم لی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38692
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38692، ترقيم محمد عوامة 37095)
حدیث نمبر: 38693
٣٨٦٩٣ - حدثنا وكيع عن سعيد بن عبيد ومحمد بن قيس عن علي بن ربيعة قال: أول من نيح عليه بالكوفة (قرظة) (١) بن كعب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ کہتے ہیں کہ کوفہ میں سب سے پہلے قرظہ بن کعب کا نوحہ پڑھا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38693
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٩٣٣)، والترمذي (١٠٠٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38693، ترقيم محمد عوامة 37096)
حدیث نمبر: 38694
٣٨٦٩٤ - حدثنا يزيد (أخبرنا ابن أبي خالد عن إسحاق بن راشد عن امرأة من الأنصار يقال: لها أسماء بنت يزيد) (١) بن السكن أن النبي ﷺ قال لأم سعد: "ألا ⦗١٧٤⦘ يرقأ دمعك ويذهب حزنك، (فإن) (٢) ابنك أول من ضحك اللَّه (له) (٣) واهتز له العرش" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضر ت سعد بن معاذ کی والدہ سے فرمایا کہ تمہارے آنسو خشک کیوں نہیں ہوتے اور تمہارا غم کم کیوں نہیں ہوتا ! تمہارا بیٹا وہ پہلا شخص ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ مسکرائے ہیں اور اللہ کا عرش لرز اٹھا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38694
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38694، ترقيم محمد عوامة 37097)
حدیث نمبر: 38695
٣٨٦٩٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن المغيرة بن النعمان عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قام فينا رسول اللَّه ﷺ فقال: "أول الخلائق: يكسى إبراهيم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے ابراہیم کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38695
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٤٩)، ومسلم (٢٨٦٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38695، ترقيم محمد عوامة 37098)
حدیث نمبر: 38696
٣٨٦٩٦ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا ابن أبي خالد عن سعيد بن جبير قال: يحشر الناس حفاة عراة فأول من يلقى بثوب إبراهيم عليه (١) السلام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن جب لوگوں کو اٹھایا جائے گا تو وہ ننگے جسم اور ننگے پاؤں ہوں گے اور سب سے پہلے ابراہیم کو کپڑا عطا کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38696
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38696، ترقيم محمد عوامة 37099)
حدیث نمبر: 38697
٣٨٦٩٧ - حدثنا وكيع (وأبو) (١) أسامة عن ابن أبي خالد قال: سمعت أبا عمرو الشيباني يقول: كان مهران أول (السنة) (٢) والقادسية آخر السنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ مہران سال کے شروع میں اور قادسیہ کی لڑائی سال کے آخر میں ہوئی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38697
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38697، ترقيم محمد عوامة 37100)
حدیث نمبر: 38698
٣٨٦٩٨ - حدثنا شبابة عن (ورقاء) (١) عن ابن أبي نجيح عن مجاهد ﴿كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ﴾ [الأنبياء: ١٠٤]، قال: (عراة حفاة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِیدُہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد قیامت کے دن لوگوں کو ننگے پاؤں اور ننگے بدن ہونا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38698
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38698، ترقيم محمد عوامة 37101)
حدیث نمبر: 38699
٣٨٦٩٩ - وبإسناده عن مجاهد ﴿لَفِي الصُّحُفِ (الْأُولَى) (١)﴾ [الأعلى: ١٨] قال: التوراة والإنجيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { فِی الصُّحُفِ الأُولَی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تورات اور انجیل ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38699
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38699، ترقيم محمد عوامة 37102)
حدیث نمبر: 38700
٣٨٧٠٠ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن يزيد الفارسي عن ابن عباس عن عثمان: كانت الأنفال من الأوائل مما أنزل بالمدينة، وكانت براءة من آخر ما أنزل من القرآن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ سورة الانفال مدینہ منورہ میں نازل ہونے والی ابتدائی سورتوں میں سے تھی اور سورة التوبۃ قرآن مجید کی نازل ہونے والے آخری سورتوں میں سے ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38700
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ يزيد الفارسي صدوق، وليس ابن هرمز، قال أبو حاتم: "لا بأس به"، أخرجه أحمد (٣٩٩)، والترمذي (٣٠٨٦)، والنسائي (٨٠٠٧)، ولم بوداود (٧٨٦)، والحاكم ٢/ ٢٢١، والبزار (٣٤٤)، وابن حبان (٤٣)، والمزي ٣٢/ ٢٨٨، وابن شبه (١٧٦٩)، والبيهقي ٢/ ٤٢.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38700، ترقيم محمد عوامة 37103)
حدیث نمبر: 38701
٣٨٧٠١ - حدثنا معاوية (بن) (١) هشام حدثنا قيس عن سلمة بن كهيل عن أبي صادق عن عَلِيم عن سلمان قال: أول هذه الأمة ورودا على (نبيها) (٢) أولها إسلامًا علي بن أبي طالب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان فارسی فرماتے ہیں کہ اس امت میں سب سے پہلے اس امت کے نبی کے ساتھ ملنے والے اور سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38701
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف لحال قيس بن الربيع، أخرجه الطبراني (٦١٧٤)، والحارث (٩٨٠/ بغية)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٨١)، وابن عبد البر في التمهيد ٢/ ٣٠٥، وابن عساكر ٤٢/ ٤٠.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38701، ترقيم محمد عوامة 37104)
حدیث نمبر: 38702
٣٨٧٠٢ - حدثنا وكيع حدثنا سفيان عن أبيه عن أبي الضحى أن أبا بكر استنشد معدي كرب (١) وقال: ما (استنشدني) (٢) (في الإسلام أحد) (٣) قبلك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ضحی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے معدی کرب سے شعر سننے کی فرمائش کی اور اس سے فرمایا کہ میں نے تجھ سے پہلے کسی سے شعر سننے کی فرمائش نہیں کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38702
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38702، ترقيم محمد عوامة 37105)
حدیث نمبر: 38703
٣٨٧٠٣ - حدثنا شبابة (عن ورقاء) (١) عن (ابن) (٢) أبي نجيح عن مجاهد ﴿فِي الصُّحُفِ (الْأُولَى) (٣)﴾ [طه: ١٣٣]، قال: التوراة والإنجيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { فِی الصُّحُفِ الأُولَی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تورات اور انجیل ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38703
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38703، ترقيم محمد عوامة 37106)
حدیث نمبر: 38704
٣٨٧٠٤ - حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو سمع أبا سلمة يقول في كفارة اليمين: مد بالمد الأول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ قسم کے کفارے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ پہلے مد کے ساتھ ایک مد ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38704
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38704، ترقيم محمد عوامة 37107)
حدیث نمبر: 38705
٣٨٧٠٥ - حدثنا قتيبة حدثنا ليث عن ابن عجلان عن سعيد المقبري عن أبيه عن عبد اللَّه بن سلام أنه قال في حديث ذكره: فجحد آدم فجحدت ذريته وذلك أول يوم أمر بالشهداء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ حضرت آدم نے انکار کیا تو ان کی اولاد نے بھی انکار کیا۔ اور وہ پہلا دن ہے جس دن گواہوں کو حکم دیا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38705
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ ابن عجلان صدوق، والليث. هو ابن سعد، وأخرجه ابن بطة في الإبانة (١٥٩١)، والآجري في الشريعة (٤٣٤)، والفريابي في القدر (١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38705، ترقيم محمد عوامة 37108)
حدیث نمبر: 38706
٣٨٧٠٦ - حدثنا (سريج) (١) بن النعمان حدثنا عبد العزيز بن أبي سلمة عن صالح بن كيسان قال: أخبرنا الرقاشي عن أنس قال: لقيت الملائكة آدم وهو يطوف بالبيت فقالت: يا آدم حججت؟ فقال: نعم، قالوا: قد حججنا قبلك بألفي عام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت آدم خانہ کعبہ کا طواف کررہے تھے تو فرشتے ان سے ملے اور کہنے لگے کہ اے آدم ! تم نے حج کیا ؟ انہوں نے کہا ہاں۔ فرشتوں نے کہا کہ ہم نے تم سے دو ہزار سال پہلے حج کیا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38706
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ الرقاشي يزيد بن أبان ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38706، ترقيم محمد عوامة 37109)
حدیث نمبر: 38707
٣٨٧٠٧ - حدثنا يزيد أخبرنا قيس قال: رأيت شمر بن عطية استعار عمامة فأتوه بعمامة سابرية (فردها، و) (١) قال: رأيت الناس أول ما رأوا السابري قاموا إليه فحرقوه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میں نے شمر بن عطیہ کو دیکھا کہ اس نے ایک عمامہ مانگا، اس کے پاس ایک سابری عمامہ لایا گیا تو اس نے واپس کردیا اور کہا کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ سابری کو دیکھا تو اسے جلا دیا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38707
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38707، ترقيم محمد عوامة 37110)
حدیث نمبر: 38708
٣٨٧٠٨ - حدثنا يزيد أخبرنا يحيى بن المتوكل أبو عقيل قال: حدثنا إسماعيل بن رافع عن بن لأبي سلمة عن أم سلمة أنها قالت: قال النبي ﷺ: "إن كان لمن (أول) (١) ما نهاني اللَّه عنه وعهد الي (بعد) (٢) عبادة الأوثان وشرب الخمر (٣) ملاحاة الرجال" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتوں کی پوجا اور شراب نوشی کے بعد جس چیز سے منع فرمایا اور جس کا عہد لیا مردوں کا باہم لڑائی جھگڑا اور گالی گفتار ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38708
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38708، ترقيم محمد عوامة 37111)
حدیث نمبر: 38709
٣٨٧٠٩ - حدثنا حسين عن زائدة عن أبي حمزة عن إبراهيم: أول من جهر (بسم) (١) اللَّه (الرحمن) (٢) الرحيم: الأعراب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو بلند آواز سے دیہاتیوں نے پڑھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38709
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38709، ترقيم محمد عوامة 37112)
حدیث نمبر: 38710
٣٨٧١٠ - حدثنا أبو أسامة عن جويبر عن الضحاك قال: أحدث الناس القيام في رمضان، وصلاة الضحى، والقنوت في الفجر، والقصص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ لوگوں نے رمضان کے قیام، چاشت کی نماز، فجر میں قنوت اور قصہ گوئی کو ایجاد کیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38710
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38710، ترقيم محمد عوامة 37113)
حدیث نمبر: 38711
٣٨٧١١ - حدثنا شريك عن الأعمش عن مجاهد قال: ما كان للناس (عيد) (١) (إلا) (٢) في أول النهار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عید کی نماز دن کے شروع میں ہوا کرتی تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38711
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38711، ترقيم محمد عوامة 37114)
حدیث نمبر: 38712
٣٨٧١٢ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن (١) عباس (بن) (٢) عبد اللَّه الهاشمي ⦗١٧٨⦘ قال: أول ما خلقت المساجد أن رسول اللَّه ﷺ رأى بالقبلة نخامة فحكها، ثم أمر بالخلوق فلطخ به مكانها، فخلق الناس المساجد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباس بن عبد الرحمن ہاشمی فرماتے ہیں کہ مسجدوں کو سب سے پہلے خلوق لگانے کا واقعہ یہ ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں قبلہ کی جانب تھوک گری ہوئی دیکھی تو اسے صاف کرایا پھر حکم دیا کہ اس جگہ خلوق لگائی جائے، پھر اس کے بعد سے لوگوں نے مسجد میں خلوق لگانا شروع کردی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38712
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل فيه جهالة؛ عباس لا يعرف حاله.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38712، ترقيم محمد عوامة 37115)
حدیث نمبر: 38713
٣٨٧١٣ - حدثنا أبو أسامة عن محمد بن أبي حفصة عن أبي (جمرة) (١) عن ابن عباس قال: أول جمعة جمعت: جمعة بالمدينة ثم جمعة بالبحرين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلا جمعہ مدینہ میں پڑھا گیا اور پھر بحرین میں جمعہ ادا کیا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38713
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38713، ترقيم محمد عوامة 37116)
حدیث نمبر: 38714
٣٨٧١٤ - حدثنا أبو أسامة عن (مجالد) (١) عن زياد بن علاقة عن سعد أن رسول اللَّه ﷺ أمّر عبد اللَّه بن جحش، وكان أول أمير أمر في الإسلام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جحش کو امیر مقرر کیا وہ اسلام میں مقرر کئے جانے والے پہلے امیر ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38714
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال مجالد، وزياد لم يسمع سعدًا، أخرجه عبد اللَّه في زيادات المسند (١٥٣٩)، والبزار (١٢٤٠)، والدورقي في مسند سعد (١٣١)، والبيهقي في الدلائل ٣/ ١٤، والطبراني في الأوائل (٦٢)، وابن أبي عاصم في الأوائل (١١١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38714، ترقيم محمد عوامة 37117)
حدیث نمبر: 38715
٣٨٧١٥ - حدثنا يزيد أخبرنا سفيان بن حسين عن علي بن زيد عن أنس بن حكيم الضبي قال: قال لي أبو هريرة: إذا أتيت أهل مصرك فأخبرهم أني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة: الصلاة المكتوبة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن حکیم ضبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم اپنے شہر والوں کے پاس جاؤ تو ان کو بتانا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے فرض نماز کا حساب کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38715
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38715، ترقيم محمد عوامة 37118)
حدیث نمبر: 38716
٣٨٧١٦ - حدثنا يزيد أخبرنا الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن عامر العقيلي عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عرض علي أول ثلاثة من أمتي ⦗١٧٩⦘ يدخلون الجنة، وأول ثلاثة يدخلون النار، فأما أول ثلاثة يدخلون الجنة، فالشهيد وعبد مملوك لم يشغله رق الدنيا عن طاعة ربه، وفقير متعفف ذو عيال، وأما أول ثلاثة يدخلون النار فأمير مسلط، وذو ثروة من مال لا يؤدي حق اللَّه في ماله، وفقير فخور" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے امت کے وہ پہلے تین لوگ مجھ پر پیش کئے گئے جو جنت میں جائیں گے اور وہ تین لوگ بھی پیش کئے گئے جو جہنم میں جائیں گے۔ وہ تین لوگ جو جنت میں جائیں گے ان میں سے ایک شہید ہے۔ دوسرا وہ غلام جسے اس کی آقا کی خدمت نے اس کے رب کی اطاعت سے غافل نہیں کیا اور تیسرا وہ نادار جو اہل و عیال والا ہو لیکن کسی سے سوال نہ کرے۔ اور وہ تین لوگ جو جہنم میں جائیں گے ان میں سے ایک جابر حاکم، دوسرا وہ مالدار جو مال میں سے اللہ کا حق ادا نہ کرے اور تیسرا متکبر فقری۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38716
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38716، ترقيم محمد عوامة 37119)