٣٨٠٧٣ - حدثنا يحيى بن (أبي) (١) (بكير) (٢) قال: حدثنا إبراهيم بن نافع عن ابن طاوس عن أبيه قال: (حلو الدنيا مر الآخرة، ومر الدنيا حلو الآخرة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ دنیا کی مٹھاس آخرت کی کرواہٹ ہے اور دنیا کی کرواہٹ آخرت کی مٹھاس ہے۔
٣٨٠٧٤ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي قال: حدثنا سفيان عن رجل (عن طاوس) (١) قال: إن المؤمن لا يحرز دينه إلا (حفرتُهُ) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ مومن کے دین کو اس کی قبر ہی بچا سکتی ہے۔
٣٨٠٧٥ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني نافع ابن عمر عن (بشر) (١) بن عاصم قال: قال طاوس: ما رأيت مثل أحد أمن على نفسه قد رأيت رجلا لو قيل (لي) (٢): من: أفضل من تعرف؟ قلت: فلان، لذلك الرجل، فمكث على ذلك ثم أخذه وجع (في) (٣) (بطنه) (٤) فأصابه منه شيء، (فاستسح) (٥) بطنه عليه (واشتهاه) (٦) (فباحته) (٧) فرأيته في نطع: ما أدري أي طاقيه أسرع! حتى مات عرقا (٨).
مولانا محمد اویس سرور
……………گذارش : حضرت طاوس کے اس اثر کا ترجمہ بالکل واضح نہیں ہوسکا۔ مصنف ابن ابی شیبہ کے محقق محمد عوامہ اس اثر کے حاشیے میں فرماتے ہیں ” وتتمۃ الخبر لم یتضح لی معناہ “ ؟ ؟
٣٨٠٧٦ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن أبي هاشم عن طاوس [قال: كان قميصه فوق الإزار، والرداء فوق القميص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس کی قمیص ازار سے اوپر اور ان کی چادر قمیص سے اوپر ہوتی تھی۔
٣٨٠٧٧ - حدثنا المحاربي عن ليث عن طاوس] (١) قال: ألا رجل يقوم بعشر آيات من الليل فيصبح قد كتب له مائة حسنة وأكثر من ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جو شخص رات کو نماز میں دس آیات کی تلاوت کرے تو صبح میں اس کے لئے سو یا اس سے زیادہ نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔