٣٨٠٧٨ - [حدثنا محمد بن فضيل عن أبي سنان عن سعيد بن جبير قال: التوكل على اللَّه جماع الأيمان] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ پر توکل کرنا ایمان کی بنیاد ہے۔
٣٨٠٧٩ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي سنان عن سعيد بن جبير أنه كان يقول: اللهم إني أسألك صدق التوكل عليك، وحسن (الظن) (١) بك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اے اللہ ! میں تجھ سے تجھ پر سچے بھروسے کی صفت کا سوال کرتا ہوں اور تیرے ساتھ سچا گمان کرنے کا سوال کرتا ہوں۔
٣٨٠٨٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن (بكير) (١) بن عتيق قال: سقيت سعيد بن جبير شربة من عسل في قدح فشربها، ثم قال: واللَّه لأُسألنَّ عن هذا؟ فقلت: لمه؟ فقال: شربته وأنا أستلذه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکیر بن عتیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو ایک پیالے میں شہد کا ایک گھونٹ پلایا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ خدا کی قسم ! مجھ سے اس کے بارے میں بھی سوال کیا جائے گا۔ میں نے کہا وہ کیوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس کو پیا ہے اور اس سے لذت اٹھائی ہے۔
٣٨٠٨١ - حدثنا وكيع عن عمر بن ذر قال: قرأت كتاب سعيد بن جبير إلى أبي: يا أبا عمر كل يوم يعيش فيه المسلم فهو غنيمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن ذر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کا وہ خط پڑھا جو انہوں نے میرے والد کی طرف لکھا، اس میں مکتوب تھا کہ ہر وہ دن جس میں مسلمان زندہ رہے وہ اس کے لئے غنیمت ہے۔
٣٨٠٨٢ - حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث عن جعفر عن ابن جبير: ﴿بَلْ مَكْرُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ﴾ [سبأ: ٣٣] قال: (مر) (١) الليل والنهار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { بَلْ مَکْرُ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد دن اور رات کا گذرنا ہے۔
٣٨٠٨٣ - حدثنا (يحيى) (١) بن يمان عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير قال: ذاكر اللَّه في الغافلين كحامي المحتسبين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ غفلت والوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا ایسے ہے جیسے قیدیوں کی حفاظت کرنے والا۔
٣٨٠٨٤ - حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير: ﴿وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ﴾ [الطارق: ١٤]، قال: وما هو باللعب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { وَمَا ہُوَ بِالْہَزْلِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد لعب ہے۔
٣٨٠٨٥ - حدثنا ابن يمان عن سفيان عن سلمة عن سعيد بن جبير: ﴿فَسُحْقًا لِأَصْحَابِ السَّعِيرِ﴾ [الملك: ١١]، قال: واد في جهنم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { فَسُحْقًا لأَصْحَابِ السَّعِیرِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جہنم کی ایک وادی ہے۔
٣٨٠٨٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن مالك بن مغول عن الربيع بن أبي راشد عن سعيد بن جبير: ﴿يَاعِبَادِيَ (الَّذِينَ آمَنُوا) (١) إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ﴾ [العنكبوت: ٥٦]، قال: من أمر بمعصية (فليهرب) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { یَا عِبَادِی الَّذِینَ آمَنُوا إنَّ أَرْضِی وَاسِعَۃٌ} کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اللہ کی زمین بہت وسیع ہے، جیسے معصیت کا حکم دیا جائے وہ بھاگ جائے۔
٣٨٠٨٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا الأصبغ بن زيد عن القاسم بن أبي أيوب أن سعيد بن جبير (ردد) (١) هذه الآية: ﴿وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ﴾ [البقرة: ٢٨١]، بضعا وعشرين مرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے قرآن مجید کی آیت { وَاتَّقُوا یَوْمًا تُرْجَعُونَ فِیہِ إِلَی اللہِ } کو بیس سے زیادہ مرتبہ دہرایا۔
٣٨٠٨٨ - حدثنا (أبو الأحوص) (١) عن عطاء عن سعيد بن جبير في قوله: ﴿إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ﴾ [الأعراف: ١٥٦] قال: تبنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت {إنَّا ہُدْنَا إلَیْک } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ہم نے توبہ کی۔
٣٨٠٨٩ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الزبيري عن سفيان عن موسى بن أبي عائشة عن سعيد بن جبير: ﴿بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ﴾ [القيامة: ١٤]، قال: شاهد على نفسه ولو (اعتذر) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { بَلَ الإِنْسَان عَلَی نَفْسِہِ بَصِیرَۃٌ} کی تفسیر میں فرماتے ہیں انسان اپنے نفس پر گواہ خواہ عذر پیش کرلے۔
٣٨٠٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي بشر عن سعيد بن جبير: ﴿لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَأَنَّهُمْ مُفْرَطُونَ﴾ [النحل: ٦٢]، قال: منسيون مضيعون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { لاَ جَرَمَ أَنَّ لَہُمُ النَّارَ وَأَنَّہُمْ مُفْرَطُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ بھلادیجئے جائیں گے، ضائع کردیئے جائیں گے۔
٣٨٠٩١ - ٣٨١٥٠ - حدثنا أسباط بن (محمد) (١) عن عطاء عن سعيد بن جبير: ﴿وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ﴾ [يس: ١٢]، قال: ما (سنوا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { وَنَکْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَہُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جو وہ بھول چکے۔