٣٦٢٠٤ - حدثنا ابن إدريس عن أبيه ومالك بن مغول عن الحكم قال: كان أول من قضى بالكوفة هاهنا سلمان بن ربيعة الباهلي، جلس أربعين يوما لا يأتيه خصم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت سلیمان بن ربیعہ کوفہ میں قاضی بن کر تشریف لائے، چالیس دن تک بیٹھے رہے ان کے پاس کوئی جھگڑا لے کر نہیں آیا۔
٣٦٢٠٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: تزوجني رسول اللَّه ﷺ وأنا بنت ست سنين، وبنى بي وأنا (بنت) (١) تسع سنين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ چھ سال کی عمر میں میرا رسو ل اکرم ﷺ کے ساتھ نکاح ہوا، اور نو سال کی عمر میں رخصتی ہوئی۔
٣٦٢٠٦ - حدثنا يحيى عن سعيد عن سفيان عن أبيه عن عكرمة قال: كان بين آدم ونوح عشرة (قرون) (١) كلها على الإسلام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام کے درمیان دس زمانے گزرے سب اسلام پر تھے۔
٣٦٢٠٧ - حدثنا حسين بن علي عن سفيان قال: سمعت الهذلي (يسأل) (١) جعفر (٢) كم كان لعلي حين هلك؟ قال: قتل وهو ابن ثمان وخمسين، ومات لها الحسن وقتل (لها) (٣) الحسين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عمر شہادت کے وقت کتنی تھی ؟ فرمایا اٹھاون سال کی عمر میں شہید ہوئے، اتنی ہی عمر میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ فوت ہوئے اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ شہید ہوئے۔
٣٦٢٠٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا معتمر بن سليمان قال: سمعت أبي (يقول حدثنا أبو عثمان) (١): أن عثمان قتل في أوسط أيام التشريق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ یوم التشریق کے درمیانی ایام میں شہید ہوئے۔
٣٦٢٠٩ - حدثنا أبو نعيم الفضل بن دكين قال: حدثنا (ابن) (١) الغسيل عن عاصم ابن عمر بن قتادة عن محمود بن لبيد قال: توفي إبراهيم ابن النبي ﷺ وهو ابن ثمانية عشر شهرا، وقال: "إن له مرضعا في الجنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمود بن لبید فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے صاحبزادے ابراہیم اٹھارہ ماہ کی عمر میں فوت ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا : اس کیلئے جنت میں ایک دودھ پلانے والی ہے۔
٣٦٢١٠ - حدثنا الفضل بن دكين أخبرنا يونس عن أبي إسحاق قال: كنت أنا ⦗١٠٠⦘ والأسود بن يزيد في الشرطة مع عمرو بن حريث (ليالي) (١) مصعب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں میں اور اسود بن یزید عمرو بن یزید کے ساتھ پولیس میں تھے۔ حضرت مصعب کے زمانہ میں۔
٣٦٢١١ - حدثنا شبابة عن شعبة عن معاوية بن قرة عن أبيه أنه أتى النبي ﷺ وقد حلب وصر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ : میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اس حال میں آیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ نوش فرمایا اور جانور کا تھن باندھ دیا۔
٣٦٢١٢ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا حنش بن الحارث قال: رأيت سويد بن غفلة يمر إلى امرأة له من بني أسد وهو ابن سبع وعشرين (ومائة) (١) سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنش بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سوید بن غفلہ کو دیکھا جب بنی اسد کی اپنی اہلیہ کے پاس سے گزرے اس وقت ان کی عمر ایک سو ستائیس برس تھی۔
٣٦٢١٣ - [وذكروا أن أبا موسى الأشعري توفي وهو ابن ثلاث وستين سنة ومات] (١) سنة (أربع) (٢) وأربعين في إمرة معاوية ﵀ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تریسٹھ سال کی عمر میں سن چوالیس ہجری میں حضرت معاویہ کے دور خلافت میں فوت ہوئے۔
٣٦٢١٤ - ومات العباس في إمرة عثمان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباس رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں فوت ہوئے۔
٣٦٢١٥ - ومات ابن مسعود في آخر إمرة عثمان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال حضرت عثمان کے دور خلافت کے آخر میں ہوا۔
٣٦٢١٦ - ومات حذيفة حين جاء قتل عثمان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی وفات اس وقت ہوئی جب حضرت عثمان شہید کئے گئے۔
٣٦٢١٨ - وأنس بن مالك في جمعة سنة ثلاث وتسعين (١)
مولانا محمد اویس سرور
اور حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک کا انتقال ترانوے ہجری میں جمعہ کے دن ہوا۔
٣٦٢١٩ - ومات ابن عمر سنة ثلاث (وسبعين) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا انتقال تہتر ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٢١ - والحسن بن علي سنة (ثمان) (١) وخمسين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اور حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کا انتقال اٹھاون ہجری میں انتقال ہوا۔
٣٦٢٢٢ - ومات عمرو بن حريث في سنة خمس وثمانين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کا انتقال پچاسی ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٢٣ - وقتل الحسين بن علي سنة إحدى وستين في يوم عاشوراء، وقتله سنان بن أنس النخعي (الوهبيلي) (١) -لعنه اللَّه-، وجاء برأسه (خولي بن يزيد الأصبحي) (٢) إلى عبيد اللَّه بن زياد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین رضی اللہ عنہ بن علی رضی اللہ عنہ دس محرم کو اکسٹھ ہجری میں شہید ہوئے سنان بن انس ملعون نے ان کو شہید کیا اور خولی بن یزید الاصبحی آپ کا سر مبارک عبید اللہ بن زیاد کے پاس لے کر آیا۔
٣٦٢٢٤ - وقتل ابن الزبير سنة ثلاث وسبعين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ تہتر ہجری میں شہید ہوئے۔
٣٦٢٢٥ - ومات ابن الحنفية في سنة ثمانين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ رضی اللہ عنہ کا اسّی ہجری میں انتقال ہوا۔
٣٦٢٢٦ - وتوفي ابن عباس في سنة ثمان وستين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال اڑسٹھ ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٢٧ - ومات شريح في سنة (ثلاث) (١) وسبعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح کا انتقال تہتر ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٢٨ - ومات علي بن الحسين في سنة ثنتين وتسعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین کا انتقال بانوے ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٢٩ - ومات أبو جعفر (١) في سنة أربع عشرة ومائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ کا انتقال ایک سو چودہ ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٣٠ - ومات سعيد بن المسيب في سنة ثلاث وتسعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کا انتقال ترانوے ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٣١ - ومات موسى بن طلحة في سنة ست ومائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ایک سو چھ ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٣٣ - والشعبي في سنة أربع ومائة.
مولانا محمد اویس سرور
اور حضرت شعبی رضی اللہ عنہ کا انتقال ایک سو چار ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٣٤ - ومات أبو بردة وهو ابن نيف وثمانين (سنة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ کا انتقال اسّی سال سے کچھ زائد عمر میں ہوا۔
٣٦٢٣٥ - وقتل سعيد بن جبير في سنة خمس وتسعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ پچانوے ہجری میں شہید ہوئے۔
٣٦٢٣٦ - ومات إبراهيم (١) في سنة ست وتسعين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رضی اللہ عنہ کا چھیانوے ہجری میں انتقال ہوا۔
٣٦٢٣٧ - ومات عمر بن عبد العزيز في سنة إحدى ومائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا انتقال ایک سو ایک ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٣٩ - وابن سيرين في سنة عشر ومائة.
مولانا محمد اویس سرور
اور حضرت ابن سیرین کا انتقال ایک سو دس ہجری میں۔
٣٦٢٤٠ - ومات سالم بن أبي الجعد في زمن سليمان بن عبد الملك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی الجعد رضی اللہ عنہ کا انتقال حضرت سلیمان بن عبدالملک کے دور میں ہوا۔
٣٦٢٤١ - ومات مجاهد في سنة ثنتين ومائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رضی اللہ عنہ کا انتقال ایک سو دو ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٤٢ - ومات الضحاك في سنة خمس ومائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ کا انتقال ایک سو پانچ ہجری میں ہوا۔
٣٦٢٤٣ - ومات محمد بن كعب القرظي سنة ثمان ومائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن کعب القرظی کا انتقال ایک سو آٹھ ہجری میں ہوا۔
…