حدیث نمبر: 35867
٣٥٨٦٧ - حدثنا ابن مبارك عن يونس عن الزهري عن عبد الرحمن بن كعب عن أبيه قال: قل ما كان رسول اللَّه ﷺ يسافر إلا يوم خميس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعرات کے علاوہ بہت کم ہی سفر فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 35868
٣٥٨٦٨ - حدثنا وكيع عن مهدي بن ميمون عن واصل مولى أبي عيينة أن النبي ﷺ (كان) (١) يسافر يوم الخميس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت واصل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جمعرات کے دن سفر فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 35869
٣٥٨٦٩ - حدثنا هشيم عن يعلى بن عطاء عن عمارة بن (حديد) (١) عن صخر الغامدي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اللهم بارك لأمتي في بكورها"، قال: وكان إذا ⦗٥١٥⦘ بعث سرية أو جيشا بعثهم في أول النهار، قال: وكان صخر رجلًا تاجرًا فكان يبعث بتجارته أول النهار فكثر ماله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صخر الغامدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ : اے اللہ ! میری امت کے صبح کے اوقات میں برکت عطا فرما، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی لشکر یا سریہ بھیجتے تو صبح کے وقت بھتیجے صخر نامی ایک تاجر تھا جو تجارت کیلئے صبح کے وقت قافلہ (مال) بھیجا کرتا تھا اس کے مال میں (منافع) میں بہت اضافہ ہوگیا تھا۔
حدیث نمبر: 35870
٣٥٨٧٠ - حدثنا شريك عن علي بن (زيد) (١) عن سعيد بن المسيب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اللهم بارك لأمتي في بكورها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاط میں دعا فرمائی کہ اے اللہ ! میری امت کے صبح کے اوقات میں برکت عطا فرما۔
حدیث نمبر: 35871
٣٥٨٧١ - حدثنا علي بن مسهر عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد عن علي عن النبي ﷺ قال: "اللهم بارك لأمتي في بكورها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔