حدیث نمبر: 35845
٣٥٨٤٥ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي سعيد (الأعسم) (١) أن رسول اللَّه ﷺ قضى في العبد وسيده قضيتين: قضى في العبد إذا خرج من دار الحرب قبل سيده (فهو حر) (٢)، فإن خرج سيده بعده لم (يرده) (٣) عليه وإن خرج السيد قبل العبد من دار الحرب ثم خرج العبد بعده (رده) (٤) على سيده (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الاعسم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غلام کے متعلق فیصلہ فرمایا تھا کہ اگر وہ اپنے آقا سے قبل دارالحرب سے نکل آئے تو وہ آزاد ہے اور پھر بعد میں اس کا مالک آجائے تو واپس نہیں لوٹایا جائے گا اور اگر مالک غلام سے پہلے دارالحرب سے آجائے پھر غلام اس کے بعد آئے تو وہ غلام آقا کو دے دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 35846
٣٥٨٤٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن الحجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس أن النبي ﷺ كان يعتق من أتاه من (العبيد) (١) قبل مواليهم إذا أسلموا، وقد أعتق يوم الطائف رجلين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس غلام کو آزاد فرما دیتے تھے جو مسلمان ہو کر اپنے مالک سے پہلے دارالحرب سے آجائے، آپ نے طائف والے دن دو غلاموں کو آزاد فرمایا۔
حدیث نمبر: 35847
٣٥٨٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن سماك عن عكرمة قال: كان الرجل إذا جاء من العدو مسلما قبل ماله ثم جاء ماله بعده كان أحق به، وإن جاء ماله قبله (كان) (١) (حرًا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دشمن کے ملک سے مسلمان ہو کر اپنے مال (غلام) سے قبل مسلمانوں کے پاس آجائے پھر بعد میں اس کا مال آئے تو وہ اپنے مال کا زیادہ حقدار ہے اور اگر اس کا غلام پہلے آجائے تو وہ آزاد شمار ہوگا۔