کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کوئی شخص یوں کہے: میں اس شرط پر مقابلہ کروں گا کہ آپ مجھے آگے بڑھائیں گے
حدیث نمبر: 35842
٣٥٨٤٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا نافع بن عمر عن رجل عن سالم بن عبد اللَّه في الرجل يقول: أسابقك على أن (ترد) (١) علي: فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص کسی کو یوں کہے کہ : میں اس شرط پر مقابلہ کروں گا کہ آپ میری طرف لٹائیں گے۔ (انعام وغیرہ)
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35842
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35842، ترقيم محمد عوامة 34279)
حدیث نمبر: 35843
٣٥٨٤٣ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن أنه كره أن يقول: أسابقك على أن تسبقني.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ یوں کہا جائے کہ میں اس شرط پر مسابقہ کروں گا کہ آپ مجھے آ گے بڑھائیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35843
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35843، ترقيم محمد عوامة 34280)
حدیث نمبر: 35844
٣٥٨٤٤ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يقول أحدهم لصاحبه: أسبقك على أن تسبقني، فإن سبقتك فهو لي، وإلا كان عليك، وهو القمار.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام j اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے سے یوں کہے کہ : میں اس شرط پر مسابقہ کروں گا کہ آپ مجھے آ گے بڑھائیں گے، پھر اگر میں آپ سے آگے نکل گیا تو وہ انعام میرے لیے ہوگا وگر نہ آپ پر ہوگا فرماتے ہیں یہ جوا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35844
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35844، ترقيم محمد عوامة 34281)