حدیث نمبر: 35759
٣٥٧٥٩ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن أبي حرة قال: سئل الحسن عن القوم يكونون في الغزو فيأخذون العلج فيسخرونه يدلهم على عورة العدو، فقال الحسن: قد كان يفعل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کچھ لوگ جو جنگ میں ہیں، وہ گدھا پکڑ کر اس کو تابع کرلیتے ہیں جو ان کو دشمن کے مقابل لے جاتا ہے ؟ فرمایا کہ تحقیق اس طرح کرلیا جاتا تھا۔
حدیث نمبر: 35760
٣٥٧٦٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن أبي عمران الجوني قال: سمعت جندبا البجلي يقول: كنا نأخذ العلج فيدلنا من القرية إلى القرية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جندب البجلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم گدھے کو پکڑ لیتے پھر وہ ہمیں ایک بستی سے دوسری بستی لے جاتا۔