حدیث نمبر: 35578
٣٥٥٧٨ - حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن عامر قال: ليس في الطعام خمس، إنما الخمس في الذهب والفضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طعام میں خمس نہیں ہے، خمس تو صرف سونے اور چاندی پر ہے۔
حدیث نمبر: 35579
٣٥٥٧٩ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: قلت للحسن: إنا نصيب في بلاد العدو العسل والسمن والجبن (أفنخمس) (١)؟ قال: قد كنا (نصيبه) (٢) فنأكله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ ہمیں دشمن کی زمین سے شہد، گھی اور پنیر وغیرہ ملتا ہے تو کیا ہم اس میں بھی خمس نکالیں ؟ حسن رحمہ اللہ نے فرمایا : ہمیں بھی یہ سب ملتا تھا ہم تو اس کو کھالیتے تھے۔