کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: زخمی کو قتل نہیں کیا جائے گا اور بھاگنے والے کا پیچھا نہیں کیا جائے گا
حدیث نمبر: 35496
٣٥٤٩٦ - حدثنا هشيم عن حصين (عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ يوم فتح مكة: "ألا، لا يقتل مدبر ولا يجهز على جريح، ومن ⦗٤١٩⦘ أغلق بابه فهو آمن" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن اعلان فرمایا : خبردار پیٹھ پھیر کر بھاگنے والے کو قتل نہیں کیا جائے گا، اور زخمی کو قتل نہیں کیا جائے گا، اور جس نے اپنے گھر کا دروازہ بند کردیا وہ مامون ہے۔
حدیث نمبر: 35497
٣٥٤٩٧ - حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه أن عليا أمر مناديه فنادى يوم البصرة: ألا لا يتبع مدبر، ولا (يذفف) (١) على جريح، ولا يقتل أسير، ومن أغلق بابه فهو آمن، ومن ألقى السلاح فهو آمن، ولا نأخذ من متاعهم شيئًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بصرہ کے دن منادی کو یہ اعلان کرنے کو فرمایا کہ خبردار ! بھاگنے والے کا پیچھا نہ کیا جائے، زخمی کو قتل نہ کیا جائے گا، قیدی کو قتل نہیں کیا جائے گا، اور جس نے اپنے گھر کا دروازہ بند کردیا وہ مامون ہے اور جس نے اپنا ہتھیار ڈال دیا وہ بھی مامون ہے اور ان کے سامان کو نہیں لوٹا جائے گا۔
حدیث نمبر: 35498
٣٥٤٩٨ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: ثنا ميمون عن أبي أمامة قال: شهدت صفين فكانوا لا يجهزون على جريح، ولا يطلبون موليًا، ولا يسلبون قتيلًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں جنگ صفین میں حاضر تھا، زخمیوں قتل نہیں کیا جا رہا تھا، اور بھاگنے والوں کا پیچھا بھی نہیں کیا جا رہا تھا اور مقتولوں کا سامان بھی نہیں چھینا جا رہا تھا۔
حدیث نمبر: 35499
٣٥٤٩٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام عن ابن سيرين قال: كان الزبير (يتتبع) (١) القتلى يوم اليمامة فإذا رأى رجلا به رمق (أجهز) (٢) عليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ یمامہ والے دن حضرت زبیر رضی اللہ عنہ زخمیوں کو تلاش کر رہے تھے، جب کسی شخص کو دیکھتے کہ اس کا خون بہہ رہا ہے تو زبیر حملہ آور ہوجاتے۔
حدیث نمبر: 35500
٣٥٥٠٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: كن النساء يجزن على الجرحى يوم أحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنگ احد کے دن عورتیں زخمیوں پر حملہ آور ہو رہی تھیں۔