کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
حدیث نمبر: 35455
٣٥٤٥٥ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن إبراهيم قال: (السرية) (١) ما أصابوا أو غنموا، إن شاء الإمام نفلهم وإن شاء خمسة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سریہ اگر جہاد کیلئے نکلے اور اس کے ہاتھ جو بھی (غنیمت) آئے، امام اگر چاہے تو ان کو زائد حصہ دے دے اور اگر چاہے تو پانچواں حصہ۔
حدیث نمبر: 35456
٣٥٤٥٦ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا خرجت سرية بإذن الإمام فغنموا أخذ الإمام الخصم وسائره لهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سریہ اگر امام کی اجازت کے بغیر ہی جہاد کیلئے نکل پڑے اور ان کے ہاتھ غنیمت آئے تو امام اس میں سے پانچواں حصہ وصول کرے اور باقی سب ان کے لیے ہوگا۔
حدیث نمبر: 35457
٣٥٤٥٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد قال: ذكرت لسعيد بن المسيب قال: غزوت الدرب، فلما وجهنا قافلين بعثوا السرايا بعد أن وجهنا قافلين، فقيل: لكم ما غنمتم إلا الخمس، فقال سعيد بن المسيب: ما كان (الناس) (١) ينفلون إلا من الخمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ : میں نے درب کے علاقے میں جہاد کیا۔ جب ہم وہاں روانہ ہوگئے تو ہمارے بعد کچھ سرایا بھیجے گئے۔ ان سے کہا گیا کہ تمہیں خمس کے علاوہ مال غنیمت ملے گا۔ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں۔ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ لوگ خمس سے ہی نفل دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 35458
٣٥٤٥٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أيما سرية أغارت بغير أذن (أميرها) (١) فهو غلول" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو لشکر بھی امیر کی اجازت کے بغیر حملہ کرے تو وہ خیانت اور دھوکا دینے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 35459
٣٥٤٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور قال: سألت إبراهيم عن الإمام يبعث السرية فتغنم، قال: إن شاء نفلهم إياه كله وإن شاء خمسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ امام سریہ روانہ کرے اور اس کو غنیمت حاصل ہو ؟ فرمایا اگر امام چاہے تو پھر زائد حصہ ان کو دے دے اور اگر چاہے خمس نکالے۔
حدیث نمبر: 35460
٣٥٤٦٠ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: إذا (رحلوا) (١) بإذن الإمام أخذ الخمس، وكان لهم ما بقي، وإذا رحلوا بغير إذن الإمام (فهم) (٢) أسوة الجيش.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر لشکر امام کی اجازت کے ساتھ کوچ کرے تو ان کے غنیمت میں سے خمس نکالا جائے گا اور باقی ان کو ملے گا، اور اگر امام کی اجازت کے بغیر کوچ کریں تو وہ جیش کے مثل ہیں۔