حدیث نمبر: 35433
٣٥٤٣٣ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: ثنا محمد بن راشد عن مكحول قال: أسهم رسول اللَّه ﷺ للنساء والصبيان والخيل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین بچوں اور گھوڑوں کو غنیمت میں سے حصہ دیا۔
حدیث نمبر: 35434
٣٥٤٣٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري ومحمد ابن علي عن يزيد بن (هرمز) (١) قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يسأله عن النساء: هل كن يحضرن الحرب مع رسول اللَّه ﷺ؟ وهل يضرب (لهن) (٢) بسهم؟ قال: فقال يزيد: أنا كتبت كتاب ابن عباس بيدي إلى نجدة: كتبت تسألني عن النساء هل كن يحضرن مع رسول اللَّه ﷺ الحرب؟ وهل كان يضرب لهن بسهم؟ وقد كن يحضرن مع رسول اللَّه ﷺ، فأما أن يضرب لهن بسهم فلا، وقد كان يرضخ لهن (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ہرمز سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھا اور عورتوں کے متعلق دریافت کیا کہ کیا خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، کیا ان کو غنیمت میں سے حصہ ملتا تھا ؟ حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے نجدہ کی طرف حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف سے خط لکھا کہ آپ نے مجھ سے یہ دریافت کیا ہے کہ : کیا خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں ؟ اور کیا ان کیلئے غنیمت میں حصہ تھا ؟ بہر حال وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، اور ان کو الگ حصہ نہ دیا جاتا، اور ان کو کچھ اسی میں سے دیا جاتا تھا۔
حدیث نمبر: 35435
٣٥٤٣٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن العوام بن (مراجم) (١) عن خالد بن سيحان قال: شهدت مع أبي موسى أربع نسوة أو (خمس) (٢) منهم (أم) (٣) مجزأة ابن ثور، فكن يسقين الماء ويداوين الجرحى فأسهم لهن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن سیحان سے مروی ہے کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ چار یا پانچ خواتین جہاد میں شریک ہوئیں جن میں ام مجزاۃ بن ثور بھی تھیں، وہ پیاسوں کو پانی اور زخمیوں کو پٹی کرتی تھیں، ان کو غنیمت میں سے حصہ دیا جاتا۔
حدیث نمبر: 35436
٣٥٤٣٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن أبي حبيب عن سفيان بن وهب الخولاني قال: قسم عمر بين الناس غنائمهم فأعطى كل إنسان دينارًا، وجعل سهم المرأة والرجل سواء، فإذا إن الرجل مع امرأته أعطاه دينارا، وإذا كان وحده أعطاه نصف دينار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان بن وھب سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں میں مال غنیمت تقسیم فرمایا، آپ نے ہر ایک کو ایک دینار عطا فرمایا، اور خاتون اور مرد کا حصہ برابر مقرر فرمایا، اگر مرد کے ساتھ خاتون بھی ہو تو ایک دینار عطاء فرماتے ، اور اگر اکیلا ہوتا تو نصف عطا فرماتے ۔
حدیث نمبر: 35437
٣٥٤٣٧ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني بن أبي ذئب عن القاسم بن عباس عن عبد اللَّه بن (نيار) (١) عن عروة عن عائشة أن رسول اللَّه ﷺ أتى بظبية خرز (٢)، فقسهما للحرة والأمة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھیلی لائی گئی، آپ نے ان کو آزاد خواتین اور باندیوں میں تقسیم فرمایا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ : میرے والد محترم بھی آزاد اور غلام پر تقسیم فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 35438
٣٥٤٣٨ - وقالت عائشة: كان أبي يقسم للحر والعبد (١).