حدیث نمبر: 35281
٣٥٢٨١ - حدثنا عيسى بن يونس عن ابن عون قال: (كتبت) (١) إلى نافع أسأله عن دعاء المشركين قال: فكتب إلي أخبرني ابن عمر أن رسول اللَّه ﷺ أغار على بني المصطلق وهم غارون ونعمهم (تسقى) (٢) على الماء، وكانت جويرية بنت الحارث مما أصاب، قال: وكنت في الخيل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع رحمہ اللہ کو خط لکھ کر مشرکین کو دعوت دینے سے متعلق پوچھا : تو آپ رحمہ اللہ نے میری طرف جوا ب لکھا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رحمہ اللہ نے مجھے خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مصطلق پر حملہ کیا اس حال میں کہ وہ لوگ غافل تھے، اور ان کے مویشی پانی سے سیراب ہورہے تھے ۔ اور حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا وہاں سے ملنے والے مال غنیمت میں سے تھیں۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اور میں گھوڑوں میں تھا۔
حدیث نمبر: 35282
٣٥٢٨٢ - حدثنا (وكيع عن) (١) عكرمة (بن) (٢) عمار اليمامي عن إياس ابن سلمة بن الأكوع عن أبيه قال: غزونا مع أبي بكر هوازن على عهد ⦗٣٥٨⦘ (النبي) (٣) ﷺ فأتينا ماء لبني فزارة فعرسنا (حتى إذا (كنا)) (٤) (٥) عند (الصبح) (٦) (شننا) (٧) عليهم غارة (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ قبیلہ ہوازن پر لشکر کشی کی ہم لوگ بنو فزارہ کی پانی کی جگہ پر آئے اور ہم نے وہاں رات گزاری۔ یہاں تک کہ جب صبح کا وقت آگیا تو ہم نے اچانک ان پر حملہ کردیا۔
حدیث نمبر: 35283
٣٥٢٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا صالح بن (أبي) (١) الأخضر عن الزهري عن عروة عن أسامة بن زيد قال: بعثني النبي ﷺ إلى قرية يقال لها: (يُبْنَى) (٢) فقال: "ائتها صباحا ثم (حرق) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک بستی کی طرف بھیجا جس کا نام یبنی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم صبح کے وقت وہاں پہنچنا پھر اس کو جلا دینا۔
حدیث نمبر: 35284
٣٥٢٨٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا عكرمة بن عمار عن إياس بن سلمة عن أبيه قال: غزونا مع أبي بكر هوازن فأتينا أهل ماء فبيتناهم فقتلنا منهم تسعة أو سبعة أهل أبيات (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سلمہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : ہم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ قبیلہ ہوازن پر لشکر کشی کی، ہم لوگ ان کی پانی کی جگہوں پر آئے ہم نے وہاں رات گزاری ہم نے وہاں مقیم نو یا سات افراد کو قتل کردیا۔
حدیث نمبر: 35285
٣٥٢٨٥ - حدثنا علي بن حفص عن محمد بن طلحة عن حميد عن أنس أن النبي ﷺ سار إلى خيبر فانتهى إليها ليلًا، وكان النبي ﷺ إذا طرق قومًا لم (يغر) (١) عليهم حتى يصبح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر کی طرف چلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں رات کے وقت پہنچے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی قوم کے پاس رات کے وقت پہنچتے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر حملہ نہیں فرماتے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کرلیتے۔
حدیث نمبر: 35286
٣٥٢٨٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا شعبة عن أبي عمران الجوني عن رجل قال: كنا نغير عليهم فنصيب منهم وأبو موسى يسمع أصواتنا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمران رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے فرمایا : کہ ہم لوگ مشرکین پر حملہ کرتے تھے اور ہم ان سے مال حاصل کرلیتے تھے۔ اس حال میں کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ ہماری آواز سن رہے ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 35287
٣٥٢٨٧ - حدثنا أبو أسامة عن النضر بن (عرني) (١) قال: كان عمر بن عبد العزيز يكتب إلى أمراء الأجناد ينهاهم عن إغارة الشتاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نضر بن عربی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ اجناد کے امراء کو خط لکھ کر ان کو سردیوں میں حملہ کرنے سے روکتے تھے۔