کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: ان چیزوں کا بیان جو مقتول کے ساتھ دفن کرنا مکروہ ہے
❮
❯
٣٥٠٠٥ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: لا يدفن مع القتيل خف ولا نعل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : مقتول کے ساتھ موزے اور چپل دفن نہیں کیے جائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35005
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35005، ترقيم محمد عوامة 33473)
٣٥٠٠٦ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: ينزع (عن) (١) القتيل الفرو والجوربان و (الموزجان) (٢) و (الافراهيجان) (٣) إلا أن يكون الجوربان يكملان فيتركان عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : مقتول سے پوستین لگا کپڑا، جرابیں، اور بڑے موزے اور چھوٹے موزے سب چیزیں اتار لی جائیں گی مگر یہ کہ دونوں جرابیں کفن کو پورا کریں تو ان دونوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35006
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35006، ترقيم محمد عوامة 33474)
٣٥٠٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (مخول) (١) عن العيزار بن حريث (العبدي) (٢) قال: قال زيد بن صوحان: لا تنزعوا عني ثوبًا إلا الخفين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیزار بن حریث العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ میرے کپڑے مت اتارنا مگر موزے اتار لینا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35007
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35007، ترقيم محمد عوامة 33475)