حدیث نمبر: 35005
٣٥٠٠٥ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: لا يدفن مع القتيل خف ولا نعل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : مقتول کے ساتھ موزے اور چپل دفن نہیں کیے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 35006
٣٥٠٠٦ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: ينزع (عن) (١) القتيل الفرو والجوربان و (الموزجان) (٢) و (الافراهيجان) (٣) إلا أن يكون الجوربان يكملان فيتركان عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : مقتول سے پوستین لگا کپڑا، جرابیں، اور بڑے موزے اور چھوٹے موزے سب چیزیں اتار لی جائیں گی مگر یہ کہ دونوں جرابیں کفن کو پورا کریں تو ان دونوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 35007
٣٥٠٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (مخول) (١) عن العيزار بن حريث (العبدي) (٢) قال: قال زيد بن صوحان: لا تنزعوا عني ثوبًا إلا الخفين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیزار بن حریث العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ میرے کپڑے مت اتارنا مگر موزے اتار لینا۔