کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: بعض لوگوں نے زمانہ جاہلیت کے قید اور قریبی رشتہ داروں کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34813
٣٤٨١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا بن أبي زائدة عن جابر عن عامر قال: قضى رسول اللَّه ﷺ (في) (١) سبي الجاهلية في الغلام ثمانيا من الإبل، وفي المرأة عشرًا من الإبل، أو غرةٌ عبدٌ أو أمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کے قیدیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا : بچہ کے بارے میں آٹھ اونٹوں کا اور عورت کے بارے میں دس اونٹوں کا یا ایک غرہ کا، غرہ سے مراد غلام یا باندی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34813
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل ضعيف؛ جابر هو الجعفي ضعيف، وعامر هو الشعبي تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34813، ترقيم محمد عوامة 33296)
حدیث نمبر: 34814
٣٤٨١٤ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي حصين عن الشعبي قال: قال: عمر ليس على عربي ملك، ولسنا (بنازعين) (١) من أحد (شيئًا) (٢) أسلم عليه، ولكنا نقومهم (للمسلمين) (٣): خمس من الإبل خمس من الإبل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : عربی پر کسی کو بھی ملکیت حاصل نہیں ۔ اور ہم اس کو مجبور نہیں کریں گے ذرا سا بھی کہ وہ اسلام قبول کرے۔ لیکن ہم اس کو مسلمان کے حق میں حصہ مقرر کردیں گے ۔ کہ پانچ پانچ اونٹ دیے جائیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34814
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34814، ترقيم محمد عوامة 33297)
حدیث نمبر: 34815
٣٤٨١٥ - حدثنا ابن (فضيل) (١) عن صدقة عن (رياح) (٢) بن الحارث قال: كان عمر يقضي فيما (سبت) (٣) العرب بعضها (على) (٤) بعض قبل الإسلام وقبل أن يبعث النبي ﷺ أن من عرف أحدا من أهل بيته مملوكا من حي من أحياء العرب ⦗٢٣٢⦘ (ففداه) (٥) العبد بالعبدين، والأمة بالأمتين (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رباح بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرب کے ان قیدیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا جنہوں نے اسلام سے پہلے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے پہلے ایک دوسرے کو قیدی بنا لیا تھا۔ کہ جو شخص بھی اپنے اہل خانہ میں سے کسی کو جانتا ہو کہ وہ عرب کے قبیلوں میں سے فلاں قبیلہ میں غلام ہے۔ تو اس کا فدیہ ایک غلام کے بدلے دو غلام ہوگا۔ اور ایک باندی کے بدلے دو باندیاں ہوں گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34815
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٦/ ١٥٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34815، ترقيم محمد عوامة 33298)