کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بزدلی کے بارے میں لوگوں کی آراء اور اس کے بارے میں چند روایات کا بیان
حدیث نمبر: 34810
٣٤٨١٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا (همام) (١) عن أبي عمران الجوني قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "للجبان أجران" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمران الجونی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بزدل کے لیے دو اجر ہیں۔
حدیث نمبر: 34811
٣٤٨١١ - [حدثنا محمد عن ابن جريج عن عبد الكريم قال: قالت عائشة: إذا (أحس) (١) أحدكم من نفسه جنبًا فلا يغزون] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی ایک اپنے دل میں بزدلی محسوس کرے تو اس کو چاہیئے کہ وہ جہاد میں شریک مت ہو۔
حدیث نمبر: 34812
٣٤٨١٢ - حدثنا محمد بن مصعب عن أبي بكر عن الفضيل بن فضالة قال: قال أبو الدرداء: لا نامت عيون الجبناء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل بن فضالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بزدلوں کی آنکھیں نہیں سوتیں۔