کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض لوگوں نے یوں کہا اس گھوڑے کے بارے میں جس کو چھوڑ دیا جائے اور اس کو دوڑانے کے لیے آوازیں لگائی جائیں
حدیث نمبر: 34806
٣٤٨٠٦ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن عن عمران بن حصين قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا جلب ولا جنب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کو دوڑانے کے لیے شور مچانا درست نہیں اور گھوڑ دوڑ کے دوران اپنے پہلو میں گھوڑا رکھنا کہ جب یہ سست پڑجائے تو دوسرے پر سوار ہوجائے یہ بھی درست نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 34807
٣٤٨٠٧ - حدثنا (سهل) (١) بن يوسف عن حميد عن الحسن عن عمران بن حصين بمثله ولم يرفعه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین رحمہ اللہ سے ما قبل حدیث موقوفاً اس سند سے بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 34808
٣٤٨٠٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا معقل بن عبيد اللَّه العبسي عن عطاء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا جلب ولا جنب في الإسلام" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسلام میں نہ تو گھوڑے کو دوڑانے کے لے شور مچانا درست ہے۔ اور گھوڑ دوڑ کے دوران اپنے پہلو میں دوسرا گھوڑا رکھنا تاکہ پہلے گھوڑے کے سست ہونے کی صورت میں دوسرے پر سوار ہوجائے یہ بھی درست نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 34809
٣٤٨٠٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا جلب ولا جنب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کو دوڑانے کے لیے شور مچانا درست نہیں ہے اور گھوڑ دوڑ کے دوران اپنے پہلو میں دوسرا گھوڑا رکھنا تاکہ پہلے گھوڑے کے سست ہونے کی صورت میں دوسرے پر سوار ہوجائے یہ بھی درست نہیں ہے۔