حدیث نمبر: 34771
٣٤٧٧١ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام أن أباه خصى بغلا له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ رحمہ اللہ نے اپنے ایک خچر کو خصی کروایا۔
حدیث نمبر: 34772
٣٤٧٧٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا مالك بن مغول قال: سألت عطاء عن خصاء الخيل قال: ما خيف (عضاضه) (١) وسوء خلقه فلا بأس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن مغول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے گھوڑے کو خصی کرنے کے متعلق پوچھا : آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : اس کے کاٹنے اور مارنے کا خوف نہ ہو تو کوئی حرج کی بات نہیں۔
حدیث نمبر: 34773
٣٤٧٧٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الملك بن أبي بشير (المدائني) (١) عن الحسن قال: لا بأس بخصاء الدواب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن ابی بشیر المدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جانوروں کو خصی کرنے میں کوئی حرج کی بات نہیں۔
حدیث نمبر: 34774
٣٤٧٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا بعض البصريين عن أيوب عن ابن سيرين قال: لا بأس بخصاء الخيل، لو تركت الفحول لأكل بعضها بعضًا.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : گھوڑے کو خصی کرنے میں کوئی حرج نہیں اگر طاقتور نر کو چھوڑ دیا جائے تو ان میں سے بعض بعض کو کھا جائیں۔